• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیشکش

کے الیکٹرک کی خریداری کیلئے 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیشکش

شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کے 66 فیصد شیئرز کے لئے 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی ہے۔

شنگھائی الیکٹرک پاور کی کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی برقرار ہے، شنگھائی الیکٹرک پاور کے پاکستان میں ڈیل منیجر عارف حبیب لمیٹڈ نے کہا ہےکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوبارہ کے الیکٹرک کی خریداری کی پیش کش جمع کرادی ہے۔

عارف حبیب کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے 66 اعشاریہ چار فیصد شیئرز کی خریداری کی نئی پیش کش ستائیس مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دے دی گئی ہے۔

شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ شیئرز کی خریداری کےلیے 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیش کش کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق شنگھائی الیکٹرک پاور کے وفد کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات بھی ہوئی تھی، وفد کی سربراہی شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئر مین وانگ یونگ نے کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کی خریداری کے معاملے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلیے تعاون طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے کے الیکٹرک کے معاملے پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے شنگھائی الیکٹرک پاور کو بھی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تازہ ترین