• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
گاڑی کیلئے ایندھن گھر بیٹھے حاصل کریں

اگر آپ کی گاڑی میں ایندھن ختم ہوگیا ہے،یاآپ گاڑیوں میں ایندھن ڈلوانے کے لیے فیول اسٹیشنز پر لمبی قطاروں سے بچنا چاہتے ہیں ،تو اس کے لیے آپ کو یو اے ای جانا پڑے گا۔

جی ہاں، متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی اہم ترین تقسیم کار کمپنی’ایڈنوک ڈسٹری پیوشن‘نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی تجرباتی طور پر ایک نئی سروس متعارف کروا رہی ہے، جس کا نام’مائے اسٹیشن‘ ہوگا۔

اس سروس کے ذریعے صارفین کو اختیار حاصل ہو گا کہ وہ اپنے گھر یا گاڑی کی جگہ پر بھی ایندھن یا گیس سلنڈر حاصل کر سکیں گے۔

گاڑی کیلئے ایندھن گھر بیٹھے حاصل کریں

اپریل کے وسط سے ابوظہبی میں ایڈنوک ڈسٹری بیوشن کے صارفین معمولی فیس کے عوض اس خصوصی سروس سے مستفید ہو سکیں گے جبکہ رواں برس کے دوران ہی امارات کے مختلف حصوں میں کمپنی کی یہ سروس عام کر دی جائے گی۔

ایڈنوک ڈسٹری بیوشن کے چیف ایگزیکٹو انجینئر سعید مبارک الراشدی کا کہنا ہے کہ صارفین کو نئی خدمات کے ذریعے مطمئن کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور نئی سرویس کے ذریعے فیول اسٹیشنز پرلگنے والی لمبی قطاروں میں بھی کمی آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ابوظبی میں محدود دائرہ کار میں سروس کا تجربہ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد صارفین کو اسمارٹ فون ایپلی کیشن کے ذریعے گیسولین یا گیس سلنڈز پہنچانا ہے۔

تازہ ترین