کچھ نہ سمجھ آرہاہو تو جینز نکالو اور کوئی بھی ٹاپ پہن کو نکل پڑو
آفس کے فارمل کپڑوں سے اکتا گئے ہوں تو جینز کی کریونگ ہوتی ہے ،
جینز پہن کر بندہ لہرا کر چلتاہے ، جیسے نشے میں ہو ،
جینز کو تو کافی عرصے دھونے کی ضرورت نہیں پڑتی
جو پینٹ شرٹ پہنتے ہیں ان کےکے وارڈ روب میں دو تین جینز تو ہوتی ہیں!
یہ تو تھے جینز کے بارے میں کچھ لوگوں کے خیالات جس سے آپ کا متفق ہونا ضروری نہیں لیکن جینز ایک ایسا فیشن یا پہناوا ہے جسے دنیا میں بکثرت پہنا جاتاہے ، چاہے وہ جینز تین سوروپے کی ہو یا تین ہزار ڈالر کی ۔
لیوی اسٹروس جینز کی ایجاد کے لیے جانے جاتے ہیں اور انہوں نے ہی اس طرح کی پتلون کا پیٹنٹ اپنے نام رجسٹر کرایا تھا۔ اس زمانے میں ڈینم کا کپڑا مزدوروں میں استعمال کیا جاتا تھا اور ڈیزائنر نے اس میں کچھ چیزوں کا اضافہ کر کے اسے دنیا بھر میں مقبول بنا دیا۔درحقیقت انہوں نے اس زمانے میں زیادہ پسند کی جانے والی بھوری کاٹن پتلون جسے ڈک کا نام دیا تھا، کا ڈیزائن ہی اپنایا تھا، یہ پینٹ جلد جینز کے سامنے ہار مان کر مارکیٹ سے دور ہو گئی۔
جینز کے لیے نیلے رنگ کا انتخاب بلیو ڈائی کی کیمیائی خصوصیات کی وجہ سے ہوا۔ بیشتر رنگوں کی ڈائیز گرم درجہ حرارت میں کپڑے کے اندر پھیل جاتی ہیں، اور رنگ کا داغ لگ جاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں بلیو ڈائی جسے پہلی جینز پر استعمال کیا گیا، دھاگے کے باہری حصے تک محدود رہتی ہے اور جب اس ڈائی والی جینز کو دھویا جاتا ہے تو بہت کم ڈائی ہی پانی میں بہتی اور دھاگا بھی ان کے ساتھ نکل جاتا ہے۔ اس کپڑے کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ جتنا جینز کو دھوئیں گے، اتنی نرم ہو جائے گی اور بتدریج مختلف جگہوں سے پھٹ جاتی ہے جیسا آج کل فیشن بھی ہے۔اسی سہولت نے جینز کو مزدوروں کا اولین انتخاب بنایا اور دیگر پتلونوں کا فیشن ختم ہو گیا۔
فیشن انڈسٹری سے رجحان جنم لیتے ہیں جبکہ سلیبرٹیز کے پہناوے تقلید کا باعث بنتے ہیں ، یہاں ہم ٹاپ 5 ڈینم برانڈ کی بات کرتے ہیں جن کے سیلیبریٹیز دیوانے ہیں۔ نمبر پانچ پر ہے
ٹرو ریلیجئن ۔True Religion
ٹرو ریلیجئن امریکی کمپنی ہے جو 2002 میں وجود میں آئی ۔ مردوں میں یہ جینز بہت مقبول و معروف ہے۔ مناسب قیمت پر یہ برانڈ اعلیٰ معیار اور ڈیزائنر کی جینز کے طور پر مقبول عام ہے ۔ دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز میں سے ایک اس جینز کے 6 براعظموں کے 50ممالک میں 900 کے قریب بوتیکس ہیں۔ نمبر 4پر ہے
7 فور آل مین کائنڈ جینز 7 For All Mankind Jeans
ہر سائز ، ہر شیپ اور ہر عمر کے افراد کیلئے یعنی بچوں سے لے کر بڑوں تک یہ جینز فیشن کے دلدادہ لوگوں کا دل مو ہ لے رہی ہے۔ یہ بھی دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی جینز میں سے سے ایک ہے اور لوگ آنکھیں بند کرکے اسے خرید لیتے ہیں۔ نمبر تین پر ہے
ڈیزل ۔ Diesel
یہ اٹالین برانڈ اور ریٹیل کمپنی ہے۔ ڈیزل بھی ڈینم پر ہی انحصار کرتی ہے اور اپنی ایکسیسریز کے ساتھ 1978سے بزنس میں ہے، دنیا بھر میں مشہور ہے اور ہاتھوں ہاتھ لی جاتی ہے۔ اس کے برانڈز میں ڈیزل، ڈیزل بلیک اور ڈیزل گولڈ شامل ہیں۔ نمبر 2 پرہے
رینگلر۔ Wrangler
رینگلر امریکی برانڈ ہے خاص طور پر ورکرز کیلئے اسے تیار کیا جاتاہے لیکن یہ بہت مقبول ہے ۔اس جینز کی خصوصیت اس کی بیک پاکٹ پر بنا ڈبلیو کا نشان ہے ، جو اس کے اصل ہونے کی تصدیق کرتا ہے۔ دنیا کے پاپولر جینز برانڈز میںسے ایک ہے اور دنیا بھر میں اس کے سب سے زیادہ آئوٹ لیٹس ہیں۔
نمبر ون پر براجمان ہے
لیوائس ۔Levi's
دنیا کے مشہور ترین فیشن برانڈ ز میںسے ایک لیوی اسٹراس اینڈ کمپنی ایک امریکن کلوتھنگ کمپنی لیوائس برانڈ کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرہ رکھتی ہے جو 1853میں قائم ہوئی ۔ یہ جینز ہرعمر کےا فراد کیلئے اور ہر سائز میں دستیاب ہوتی ہے ۔ دنیا بھر میں مردوں کیلئے سب سے زیادہ فروخت ہونے والا برانڈ ہے۔ بہت سے صارفین کیلئے یہ شناخت کا درجہ رکھتی ہے۔
ٹاپ فائیو کے علاوہ چھٹے نمبر پر امیریکن جینزگیس، ساتویں نمبر پربھی امیریکن کمپنی کیلون کلین کی کیلون جینز ، آٹھویں نمبر پر پیپے جیزلند ن ، نویں نمبر پرلکی برانڈاور دسویں نمبر پر ڈچ کمپنی کی جی اسٹار جینز ہے ۔