• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر اپنے خلاف نیب ریفرنس کی فکر کریں، پی ایس پی اراکین سندھ اسمبلی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے والے اراکین سندھ اسمبلی نے کہا ہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی ہمارے خلاف ریفرنس کی فکر چھوڑیں وہ اپنے خلاف نیب کے ریفرنس کی فکر کریں ، عوام کے لئے پانی مانگنے پر ریفرنس کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے محمد دلاور خان، ندیم راضی، سمیتا افضال، ناہید بیگم اور سید حفیظ الدین نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیکن افسوس کہ پانی مانگنے پر ہمارے خلاف ریفرنس بھیجنے کی دھمکی دی جارہی ہے جو قابل افسوس اور مزمت ہے ہم دھمکیوں سے مرعوب ہونگے نہ احتجاج سے رکیں گے انہوں نے کہا کہ احتجاج کے لئے اسمبلی ہماری مجبوری نہیں ایوان سے باہر رہ کر بھی صدائے احتجاج بلند کرتے رہینگے رہنماؤں نے کہا کہ ایوان میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بلب پہننے سے کچھ نہیں ہوگا اس طرح تو کراچی میں کچرا بہت ہے اور آوارہ کتوں کی بھی بہتات ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ سو پانی کے ٹینکر مانگے تھے پیسے جمع کررہے تھے اور اسمبلی کی لائیٹں بند کردی گئیں یہ کہاں کا انصاف ہے حکومتی اراکین مذاق اڑا رہے تھے کہ تین دن احتجاج کرکے دکھائیں ؟ ہم پانی کی فراہمی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔
تازہ ترین