• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات،3لاکھ65ہزار طلبہ شریک ہوئے

کراچی ( پ ر ) مدارس دینیہ کے سب سے بڑے بورڈ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحان کا اہم مرحلہ اپنی روایات کے مطابق بہترین نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہوگیا،ملک بھر کے ہزاروں مدارس کے تین لاکھ پینسٹھ ہزار چھ سو اڑسٹھ طلبہ وطالبات شریک ہوئے ، سترہ سو آٹھ امتحانی مراکز میں سترہ ہزار آٹھ سو تیس علماء و مفتیان نے امتحانی نگرانی کی ذمہ داریاں انتہائی خوش اسلوبی سے نبھایں،ملک بھر کے امتحانی نظام کو وفاق المدارس کے سو سے زائد مسئولین (چیف کنٹرولر) مستقل مانیٹر کر کے صوبائی ناظمین و مرکزی اراکین عاملہ کو روزانہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کرتے رہے،جبکہ مرکزی صدر و نائب صدروناظم اور صوبائی ناظمین نے ملک بھر کے سینٹروں کے دورے کر کے امتحانی عمل کا جائزہ بھی لیتے رہے،وفاق المدارس کی جانب سے ملک بھر کی تعلیمی واعلیٰ انتظامی شخصیات سمیت میڈیا کو بھی امتحانی مراکز کے دورے کروائے گئے۔
تازہ ترین