• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فونز کو ری سائیکل کرنے والا روبوٹ تیار


ایپل نے فونز کو ری سائیکل کرنے کےلیے ایک جدید ترین روبوٹ تیار کر لیا ہے۔

ڈیزی روبوٹ آئی فون کی تمام نو سیریز موبائل کے المونیم، کوبالٹ، تانبے، گولڈ، سلور سمیت دیگر تمام حصوں کوصرف اٹھارہ سیکنڈ میں علیحدہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فونز کو ری سائیکل کرنے والا روبوٹ تیار

یہ روبوٹ 200 کے لگ بھگ فون ری سائیکل کرتا ہے لیکن اسے روبوٹ کے بجائے پورا ری سائیکلنگ پلانٹ کہنا زیادہ بہتر ہوگا جو 9 مختلف آئی فونز کو ماحول دوست انداز میں کھول کر انہیں تلف کرنے یا ری سائیکلنگ کا کام کرتا ہے۔

فونز کو ری سائیکل کرنے والا روبوٹ تیار

اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بہت مہارت سے پرانے آئی فون کے ایک ایک کارآمد پرزے کو الگ کرتا ہے تاکہ کوئی شے ضائع نہ ہو۔ مثلاً اگر کوئی چپ یا پرزہ دوبارہ استعمال ہوسکے تو وہ اسے نکال کر ایک الگ خانے میں بھیج دیتا ہے۔ اس طرح ری سائیکل ہونے والے حصوں کو دوسری جگہ جمع کرتا ہے۔

فونز کو ری سائیکل کرنے والا روبوٹ تیار

یہ روبوٹ آئی فون کے قیمتی حصے بھی الگ کرتا ہے اور ایک گھنٹے میں 200 سے زائد آئی فون ری سائیکل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ یہ خوبی کسی بھی غیر روایتی ری سائیکلنگ مرکز میں موجود نہیں۔

یہ روبوٹ دو ہزار سولہ میں متعارف کئے جانے والے ایپل کے روبوٹ Liamکا اپ گریڈ ورژن ہے ۔

تازہ ترین