• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزارہ یونائیٹڈ کی لیثررلیگس نیشنل چمپئن شپ کھیلنے کی راہ ہموار

ہزارہ یونائیٹڈ کی لیثررلیگس نیشنل چمپئن شپ کھیلنے کی راہ ہموار

ہزارہ یونائیٹڈ ڈسٹرکٹ سنٹرل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپنے ہی ڈسٹرکٹ کی سکسٹین اسٹار ایف سی کو فائنل میں سڈن ڈیتھ ٹائی بریکر پرتین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دےکرلیژر لیگس انٹرا سٹی چمپئن شپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی اور آئندہ ماہ کراچی میں ہونے والے لیثرر لیگس نیشنل چمپئن شپ میں کراچی کی نمائندگی کا اعزازبھی حاصل کرلیا۔

ہزارہ یونائیٹڈ کے سیکریٹری سید حسن آغا اور سکسٹین اسٹار ایف سی کے ہارون شیرازی میچ کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ونر اور رنر ٹرافی فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں کو دیں۔

انصار یونین گرائونڈ، کورنگی پر کھیلے جانے والے فائنل میں مقررہ تک مقابلہ برابر رہااور کوئی بھی ٹیم گول نہیں کرسکی تھی۔ ٹائی بریکر پر بھی 5-5پنالٹی ککس پر دونوں ٹیموں نے 3,3گول اسکور کئے ۔

تاہم ٹائی بریکر پر عرفان نے ہزارہ یونائیٹڈ کیلئے درست نشانہ لگایاجبکہ سکسٹین اسٹار کے عبدالرحمن کی کک باہر چلی گئی اور ہزارہ یونائیٹڈ4-3کی فیصلہ کن کامیابی کے ساتھ لیثررلیگس نے نیشنل چمپئن شپ میں آئی سی ڈبلیو اے ایف سی (لاہور)، ریڈ ڈیولز (اسلام آباد)، شروف ایف سی (کوئٹہ) ،تھنڈر بولٹ (حیدرآباد)، شیخ سیون ایف سی (مردان)، اکرم شہید ایف سی ،(قلعہ سیف اﷲ) ا ور شنواری ایف سی (پشاور) کے ہمراہ کوالیفائی کرلیا۔

ایونٹ میں شریک11ٹیموں نے انٹرا سٹی کیلئے کوالیفائی کیا۔ جنہیں گروپ ’اے‘ اور’بی‘ میں تقسیم کیا گیا۔گروپ ’بی‘ سے سکسٹین اسٹار‘ ٹارگیرین یونائیٹڈ، فینکس ایف سی اور اقرا یونیورسٹی جبکہ گروپ ’اے‘ سے کے ڈی ایف سی کو براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ ملی ۔

تازہ ترین