• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی کے مسائل بڑھتے ہی جارہے ہیں لیکن ان مسائل کو حل کرنے والا کوئی نہیں ہے-سڑکوں کی حالت خراب ہے-بجلی کے بل وقت پر ادا کرنے کے بعد بھی بجلی کی فراہمی سے محروم ہیں، لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے-بچوں کے امتحانات ہو رہے ہیں ان کے لئے ایسے ماحول میں پڑھنا اور امتحان دینا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ پانی کا بل بھی ہر ماہ ادا کیا جاتا ہے لیکن اس شدید گرمی میں بجلی اور پانی ہر دوسرے گھر میں نہیں ہیں۔ کراچی والوں کو الیکشن سے پہلے امیدیں توبہت دلائی جاتی ہیں کہ یہ مسائل جلد ہی حل ہو جائیں گے لیکن بعد میں اپنے کئے وعدے بھول جاتےہیں ۔ میری حکومت سے گزارش ہے کے جلد از جلد ان مسائل کو حل کرنے کے لئےاقدامات کرے تاکہ کراچی کے شہری سکون سے زندگی بسر کر سکیں-
( آمنہ غفران۔جامعہ کراچی )
تازہ ترین