• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی صدر شی سے ملاقات سے قبل چین کی پاکستان کو یقین دہانی

بیجنگ (رائٹرز، جنگ نیوز) بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ چین اور ان کی اسی ہفتے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات سے قبل بیجنگ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ کی طرح مستحکم ہے، جسے ’کبھی زنگ نہیں لگے گا‘۔چینی دارالحکومت بیجنگ سے پیر کو ملنے والی نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی اسی ہفتے جو ملاقات چین میں ہو گی، وہ ممکنہ طور پر پاکستان کے لیے بے چینی کا باعث بن سکتی ہے۔اس کا سبب یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی دو ایمٹی طاقتیں بھی ہیں اور چین کے ہمسایہ ممالک بھی، لیکن آپس میں ان دونوں روایتی حریف ممالک کے مابین سات عشروں سے بھی زائد عرصہ قبل ان کی آزادی سے لے کر اب تک ایسی رقابت پائی جاتی ہے، جس دوران حالیہ مہینوں میں ان کے مابین کشیدگی بھی ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے متنازعہ اور منقسم خطے میں کنٹرول لائن کے آر پار پچھلے چند ماہ کے دوران جتنی مرتبہ فائر بندی کی ہلاکت خیز خلاف ورزیاں دیکھنے میں آ چکی ہیں، وہ بھی چین کی اس غیر اعلانیہ تشویش کا سبب ہو سکتی ہیں کہ مودی کا دورہ چین اسلام آباد کے لیے نفسیاتی بے چینی کی وجہ بن سکتا ہے۔
تازہ ترین