• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز چھاپہ، فاروق ستار 3برس کیوں خاموش رہے، ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (بہادر آباد) کے ترجمان نے ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 23اگست 2016ء کے بعد رابطہ کمیٹی نے ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ہی عامر خان کو سینئر ڈپٹی کنوینر منتخب کیا تھا جو آج تک یہ انتہائی اہم ذمے داری بطریق احسن نبھاتے آ رہے ہیں۔ فاروق ستار بخوبی آگاہ ہیں کہ عامر خان کی ایم کیو ایم میں واپسی کے لیے پالیسی فیصلہ کس کا تھا! اور اس سے پہلے عامر خان سے ایم کیو ایم کے جس وفد نے ملاقات کی تھی ڈاکٹر فاروق ستار خود بھی اس کا حصہ تھے، اب7 برس بعد اس فیصلے پر نکتہ چینی سمجھ سے بالاتر ہے! ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ رابطہ کمیٹی سمیت تنظیم کے مختلف شعبوں میں حق پرست شہداء کے لواحقین عامر خان اور اس عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے تنظیم کو آگے لے جانا ہے۔ 23، اگست کا فیصلہ اگر فاروق ستار کا تنہا ہوتا تو پھر 5فروری کو بھی تحریک ان کے ساتھ ہوتی، لہٰذا اس حقیقت کو ذہن میں واضح کرلینا چاہئے کہ 23اگست کے فیصلے پر عمل در آمد میں تحریک کی قیادت نے مشترکہ طور پر حصہ لیا تھا۔
تازہ ترین