• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فٹبال ٹیم کے برازیلین کوچ کی آج کراچی آمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹ بال کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد ٹیم کو ایشیا کی بہترین ٹیم بنانا میرا خواب بن چکاہے۔ پہلا قدم علاقائی سطح پر نمبر ایک پوزیشن کا حصول ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں کیا جو پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے جاری کی ہے۔ نوگیرا بدھ کی صبح کراچی پہنچیں گے۔ بعدازاں وہ آل برادرز فٹ بال اسٹیڈیم ملیر میں نیشنل چیلنج کپ میں نیشنل بینک اور فالکن ایف سی کا میچ دیکھیں گے۔ صدر پی ایف ایف سید فیصل صالح حیات کا کہنا ہے کہ نوگیرا تجربہ کار کوچ اور پاکستان فٹ بال کی بہتری کے لئے پر جوش ہیں۔ فیڈریشن انہیں پوری طرح سپورٹ کرے گی۔
تازہ ترین