• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پنجاب کے کئی شہروں میں میڈیکل اسٹوربند، مریض پریشان

 پنجاب کے کئی شہروں میں میڈیکل اسٹوربند، مریض پریشان

پنجاب ڈرگ ایکٹ2017ء کے خلاف پنجاب کے مختلف شہروں کے میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے مریض رل گئے۔

پنجاب کے شہروں ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، بھکر اور گوجرانوالہ میں ہڑتال کی وجہ سے میڈیکل اسٹورز احتجاجاً بند ہیں۔

میڈیکل اسٹورز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامناہے۔

ادھر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پنجاب بھر میں اتائیوں کے خلاف پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کی کارروائیاں جاری ہیں، اس دوران اتائیوں کے 151 کلینک سیل کر دیے گئے۔

ترجمان پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کے مطابق یہ کارروائیاں ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، حافظ آباد، ملتان، بہاولپور، ننکانہ صاحب اور لاہور میں کی گئیں۔

ترجمان نے بتایا ہےکہ سیالکوٹ، ساہیوال، پاکپتن، منڈی بہاؤالدین، بھکر اور راولپنڈی میں بھی کارروائیاں کی گئیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین