• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ،ڈینگی ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،پولیس کا لاٹھی چارج ،متعدد خواتین بے ہوش

لاہور(خصوصی نمائندہ،اسپیشل رپورٹر،کرائم رپورٹر،نامہ نگار)لاہور میں ڈی جی ہیلتھ آفس کے باہرڈینگی ملازمین کے بھر پور احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نےبدترین لاٹھی چارج ، شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا جس سےکئی خواتین شدید شیلنگ سے بے ہوش ہو گئیں، سینکڑوں افراد کو گرفتار کرلیا گیامشتعل ڈینگی مظاہرین نے پولیس تشد د کا غصہ سرکاری املاک اور گاڑیوں پر نکالا، شیشے توڑ دیئے ، ٹائروں کو آگ لگا دی ، پولیس کی حفاظتی جیکٹس کو بھی نذر آتش کردیا، رکاوٹیں ہٹا دیں ، پولیس پر جوابی پتھرائو بھی کیا جس پر پولیس نے سینکڑوں مرد و خواتین ملازمین کو گرفتار کر لیا جن میں عدنان ولیم، شہباز، عامر علی، وقاص شفیق، ہارون احمد، فیصل آفتاب، فصیح اللہ ، قدیر و دیگر ڈینگی ورکرز شامل تھے ،پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید تصادم کے باعث کوپر روڈ 2 گھنٹے تک میدان جنگ بنا رہا ،تمام مظاہرین شیلنگ کے بعد ڈی جی ہیلتھ آفس میں اکٹھے ہو ئے تو پولیس نے دفتر کے اندر بھی ملازمین پر آنسو گیس شیل پھینکے اور واٹر کینن کااستعمال کیا ،پولیس نے ڈی جی ہیلتھ آفس میں گھس کر ملازمین کا سامان بھی اکھاڑ پھینکا اور تمام سامان ساتھ لے گئے،300 سے زائد مردو خواتین ملازمین تا حال لاپتہ ہیں ،ڈی جی ہیلتھ گزشتہ 3روز سے بار بار کہتے رہے کہ دفتر سے باہر جا کر احتجاج کیا جائے لیکن مظاہرین پرامن طور پر دفتر کے اندر موجود رہے،گزشتہ روز ڈی جی ہیلتھ اور سی ای او لاہور نے ملازمین کے شوکاز نوٹس جاری کرکے دفتر سے باہرنکلنے پر مجبور کیا، احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ اگر کسی بھی ملازم کے خلاف کوئی بھی ایف آئی آر درج کی گئی تو پورا پنجاب بند کر د ینگے۔
تازہ ترین