• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرم دن کے بعد،نرم و ملائم جلد کے لئے ’کُول ماسک‘

گرم دن کے بعد،نرم و ملائم جلد کے لئے ’کُول ماسک‘

 چلچلاتی دھوپ ،آفس ورک کی ٹینشن ،ٹریفک کا دھواں،سورج کی حدت اور آلودگی سے بھرپور فضا نہ صرف جلد کو جھلسا تی ہے بلکہ خواتین کی گوری رنگت، سیاہی مائل رنگت میں تبدیل کردیتی ہے یہی وجہ ہے کہ موسم گرما کی سب سے زیادہ ٹینشن خواتین ہی لیتی ہیں۔ ذرا سی بے احتیاطی اور موسم گرما میں رنگت کا سیاہ مائل پڑجانا،ہاتھوں اور پیروں پر نشانات یا داغ دھبے آپ کے حسن کو گہنا دیتے ہیں اور چہرہ چونکہ عمر کا آئینہ دار ہوتا ہے ا س لئے لباس سے پہلے اس کی حفاظت آپ پر فرض ہے۔ 

موسم گرما میں چونکہ درجہ حرارت اور حبس بڑھ جاتا ہے جس کی وجہ جلد چکنی اور پسینہ زیادہ آنے لگتا ہےاور چکنی جلد توجہ اور صفائی مانگتی ہے کیونکہ چکنائی کے باعث چہرے کے مسام کھل جاتے ہیں۔ ان کھلے مساموں میں میل جمنے کی وجہ سے چہرے پر کیل ،مہاسے اور دانے نکل آتے ہیں۔ اس مشکل سے نمٹنے کے لئے جلد کی صفائی کاخیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ 

مہنگی مہنگی کریموں کا سہارالینے کے بجائے اگر گھر پر ہی قدرتی اشیاء کے ساتھ جلد کی حفاظت کے کچھ اقدام کرلئے جائیں تو موسم گرما میں بھی نرم وملائم اور خوبصورت جلدکی حفاظت کوئی مشکل کام نہیں آئیے آج بات بات کرتے ہیں گرم دن گزارنے کے بعد جلد کی حفاظت کے لئے لگائے جانے والے ان ماسک کی۔

کھیرے اور چینی کا ماسک

ہمیں یقین ہے آپ نے آج تک اس ماسک کے بارے میں نہیں سنا ہوگا ۔ میش کیے ہوئے کھیرے میں تھوڑی سی مقدار چینی کی شامل کرکے اچھی طرح مکس کرلیں۔ماسک تیار ہونے کے بعد کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھیں اور پھر چہرے پر لگائیں ۔ اس ماسک کے ذریعے آپ کی جلد سخت گرم موسم میں بھی گلو کرے گی ۔

فوائد :کھیرا جلد کو چمکدار بنانے کے ساتھ جلد کی رنگت نکھار نے اور تروتازہ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہےکھیرے کا استعمال ایکنی اور بدنما لال دھبوں سے بھی چھٹکارا دلواتا ہے۔ قدرت کی طرف سے پیش کردہ یہ انمول تحفہ جلد پر آنے والی چکنائی کو قابو میں رکھتا ہے۔ ساتھ ہی گرم موسم میں جلد کو جھلسنے سے محفوظ رکھتا اور ٹھنڈک پہنچاتا ہے۔

شہد اور لیموں کا ماسک

چہرے کو جھریوں سے محفوظ رکھنے اور اس کی تازگی برقرار رکھنے کے لئےشہد اور لیموں کے ماسک کا استعمال کیا جاتا ہےایک بڑا چمچہ شہد ، ایک بڑا چمچہ زیتون کا تیل اورلیموں کا رس چند قطرے ملا کر اچھی طرح پیسٹ بنالیں اور پھر پورے چہرے پر ایک لیپ کر دیں ۔ ایک کے بجائے دو کوٹ بھی لگالیے جائیں تو بہتر ہے ۔ یہ کم از کم ایک منٹ تک آپ کے چہرے پر لگا رہنا چاہیئے پھر نیم گرم پانی سے دھولیں اور سکن فرشنر لگائیں ۔

فوائد : یہ ماسک ہر ہفتے لگانے سے آپ کی جلد تازہ نظر آتی ہے ساتھ ہی آپ جھریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

انڈے اور لیموں کا ماسک

گرمی میں جلد کی نرمی برقرار رکھنے اور خشکی دور کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا عرق ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں چہرے کی نرمی کے لئے اس میں شہد بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے کے بعد تازہ پانی سے دھو لیں۔

فوائد :انڈا قدرتی طور نہایت فائدہ مند ہے ۔ انڈے کا ماسک ہر طرح کی جلد کے لیے مفید سمجھا جاتا ہے چکنی جلد والوں کی زائد چکنائی ختم کرنے کا ذریعہ ہےخشک جلد کونرم کرنے اور جلد کے اضافی بالوں کے خاتمے کے لئے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔

کیلے کا ماسک

کیلے کا ماسک خشک جلد کے لئے بہت مفید ہے کیونکہ یہ ماسک جلد کو قدرتی نمی اور موئسچرائز فراہم کرتا ہے یہ ماسک چہرے پر لگانے سے پہلے چہرے کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں۔

میش کیا ہوا کیلا پائوڈر کا دودھ اور ایک ٹی سپون شہد کو ملا کر پیسٹ تیار کرلیں پھر چہرے اور پوری گردن پر لگائیں اس کے بعد ململ کے باریک کپڑے سے چہرے کو ڈھانپ لیں پندرہ منٹ بعد چہرہ اور گردن دھو لیں ۔پھینٹا ہوا دہی اور شہد ملا کر کیلے کے ماسک کی طرح لگائیں دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے ۔

چکنی جلد والے اس ماسک کا استعمال نہ کریں۔

ہلدی اور پودینے سے بنا فیس ماسک

ہلدی اور پودینے سے بنایا گیا فیس ماسک تیز گرم موسم میں بھی آپ کی جلد کو تروتازہ اور فریش رکھنے میں مدد دے گا ۔ چند پودینےکے پتوں کو گرائنڈ کرلیںاور اس میں تھوڑا سا ہلدی پاؤڈر مکس کرلیں گرم یا ٹھنڈا پانی جیساآپ کی اسکن کوسوٹ کریں ماسک میںاستعمال کیا جاسکتا ہے۔10 سے 15 منٹ چہرے پر لگا رہنے دیں پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔

فوائد: پودینے میں داغ دھبے دور کرنے کی زبردست صلاحیت موجود رہتی ہے۔

تازہ ترین