• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے گوشوں کو نیا رنگ دیں گملے اور کیاریوں سے....

گھر کے گوشوں کو نیا رنگ دیں گملے اور کیاریوں سے....

مدیحہ ناز

’’گملے‘‘ کسی بھی جگہ کو تروتازگی سے بھر دیتے ہیں، اگریہ پھول اورپودوں سے بھرے ہوں، تو پورا باغ بھی بن جاتے ہیں۔چاہےآپ کا باغیچہ، گھر کا اندرونی حصہ،لابی یالاؤنج ہو،آپ بڑے اور چھوٹے گملوں میںنت نئے پودے لگا کر اپنے آشیانے میں تروتازگی و بہار لا سکتی ہیں۔ گملوں کی کئی اقسام اور نت نئے ڈیزائن بھی ہیں۔

گملابہت چھوٹا بھی ہو سکتا ہے یا اپنے لان اور لاؤنج سے متصل ایک بڑی جگہ کو بھی گملے کا تاثردیا جاسکتا ہے، جسے کسی خاص قسم کے پودے لگانے کے لیے وقف کیا گیا ہو۔فی زمانہ گملوں کی بناوٹ میں نت نئے طریقے استعمال کیے جارہےہیں ،بس شرط یہ ہے کہ وہ پانی سے خراب نہ ہوں۔درج ذیل چند تجاویز پر عمل کر کے آپ بھی گملوں کی مدد سے گھر کے گوشوں کونکھار سکتی ہیں۔

لکڑی کے فالتو تختوں کو استعمال کرکے انہیں ایک خاص، منفرد اور ماحول کو تروتازہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتاہے۔ ہم فالتو تختوں کیلوں کی مدد سے جوڑ کر گملے کے لیےبنیادی ڈھانچہ بنا سکتے ہیں۔اس قسم کے گملوںمیں ہمیشہ پودا جڑ سمیت لگائیں۔

ایک گملا یا چھوٹاباغیچہ بالکونی میں بھی بنایا جاسکتا ہے۔ ایک جگہ کو دوسری جگہ سے مکمل طور پر کاٹے بغیر انہیں تقسیم کر دیتا ہے۔ اس باغیچے کا پانی فرش پرنہیں آتا،اس کی بناوٹ اس طرح ہوتی ہے کہ یہ پانی اپنے اندر جزب کر لیتا ہے ۔

گملے کسی بھی سائز کے ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات کار پورچ کے کنارے بنانے کے لیے چند بڑے گملوں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے کئی گملوں کی قطار بنادی جاتی ہے جو دیکھنے میں بہت دلکش محسوس ہوتی ہے۔ان پر خوبصورت پینٹ کر کے انہیں رنگ برنگے پھولوں سے سجائیں۔ آپ بازار سے مختلف اقسام کے ہک اور گملے حاصل کر سکتے ہیں۔ انہیں لکڑی کے تختوں والی جگہ پر لگائیں۔

گھر کے گوشوں کو نیا رنگ دیں گملے اور کیاریوں سے....

گھر کے کوریڈورکو سجانے کا ایک طریقہ لکڑی کے تختے کےاوپر نازک پودوں کی تہیں لگانابھی ہے۔ اس طرح پودوں کو قابو کرنا اور ان کا خیال رکھنا آسان ہوجاتا ہے۔

گھر میں داخلے تک رسائی ایک چھوٹے اور اور گہرے باغ کے راستہ بنا کربھی کی جاسکتی ہے ۔ یہ باغ گھر کے اس حصے کو ایک خاص توانائی دیتا ہے، باہر سے دیکھنے پر ایک خوشگوار منظربھی فراہم کرتا ہے اور گھر کو چھپا کر پرائیویسی میں اضافہ بھی کرتا ہے۔

گملوں کی طرح آپ کا باغیچہ بھی عمودی ہو سکتا ہے۔ ایک عمودی باغ جدید گھروں میں ان دیواروں کو خوبصورت بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو گھر میںعام نظر آتی ہیں۔ یہ باغ بہت سے طریقوں سے بنائے جا سکتے ہیں۔ایسے باغیچے بنانے کے لیے محنت درکار ہوتی ہے اور کھاد بھی زیادہ استعمال کی جاتی ہے۔

آپ اپنے گھر میں پودے تو چاہتے ہیں مگر اپنی خواہش پر عمل نہیں کر پا رہے کیوں کہ آپ کو لگتا ہے کہ یہ جگہ گھیر لیں گے تو آپ کو پودے زمین میں لگانے ہوں گے۔ ہم دیوار کے ساتھ ساتھ زمین میں بھی پودے لگا سکتے ہیں۔ ان کا تازہ اور نفیس اثر آپ کو اپنے فیصلے پر پچھتانے نہیں دے گا۔اس طریقے کے لیےکچی زمین کو پہلے نرم کیا جاتا ہے،کافی گُدائی کے بعد کھاد کی دو تہیں جما دی جاتی ہیں،پھر پودوں کی چھوٹی چھوٹی پنیریاں لگائی جاتی ہیں۔اس کے لیے ضروری ہے کے چکنے پتھروں سے روش بنائی جائے جو زیادہ پرکشش ہوگی۔

تازہ ترین