اسلام آباد اور ملکہ کوہسار مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ مینگورہ سوات میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
وزیر اطلاعا ت سندھ شرجیل میمن نے کچے کے علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ سیلاب آنے سے پہلے نقل مکانی کر لیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی کا ایک بھرپور عمل ہوگا، متاثرین کو کہیں کہیں منتقل کر کے انہیں گھر بنا کر دینے ہوں گے۔
پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں 5 ستمبر تک بارشیں ہوں گی، بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے۔
لاہور میں بپھرے دریائے راوی کی تباہ کاریوں سے نا صرف رہائشی علاقے متاثر ہوئے بلکہ زرعی زمینوں کو بھی سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
فلڈ کیمپس میں موجود خواتین کا کہنا ہے کہ واش روم کی سہولت دستیاب نہ ہونے پر انہیں جسمانی اور ذہنی طورپر اذیت کا سامنا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے خلاف بیک وقت 2 سرکاری عہدے رکھنے کے کیس میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کا ریلیف ملتا ہے جہاں عدالت بے بس ہو جاتی ہے۔
پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان آبادی کے اعتبار سے موسمی تغیرات سے متاثر ہونے والا سب بڑا ملک ہے۔
گورنر سلیم حیدر خان نے سیلاب سے متاثرہ فیملی اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔ متاثرہ شہریوں نے پانی میں ڈوبے ہوئے اپنے گھر گورنر پنجاب کو دکھائے
پولیس کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جج صاحب کی آج طبیعت خراب ہے، ہماری حاضری لگ گئی۔
ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ بڑھ کر 2 لاکھ کیوسک کے قریب پہنچ گیا جبکہ ہیڈ خانکی پر ایک لاکھ 61 ہزار کیوسک ہوگیا۔
کمالیہ میں ہیڈ سدھنائی پر مائی صفوراں بند کو بارودی مواد سے توڑ دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں فل کورٹ میٹنگ سے پہلے 2 ججز نے چیف جسٹس کو خطوط لکھ دیے، خط جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز کی جانب سے لکھے گئے ہیں۔
جماعتِ اسلامی نے ملک میں ضمنی الیکشنز میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب میں لاپتہ ہونے والے شہریوں کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔