خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ21 لاکھ بے گھر سیلاب متاثرین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کر رہے ہیں۔
نواب شاہ میں سیلاب متاثرین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر بن رہے ہیں۔
خاتون اول نے کہا کہ اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین گھر کی خاتون کے نام ہے، یہ سب کچھ بلاول بھٹو زرداری کی سوچ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کے زمین، گھر اور عزت کے وعدے کو بلاول بھٹو زرداری پورا کررہے ہیں۔