• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی چیلنج کپ فٹبال:فضائیہ اور آرمی کی کوارٹر فائنل میں رسائی

قومی چیلنج کپ فٹبال:فضائیہ اور آرمی کی کوارٹر فائنل میں رسائی

پاکستان ایئرفورس نے اسٹیٹ لائف کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیکر نیشنل چیلنج کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے بھی پاکستان آرڈی ننس فیکٹری (پی او ایف) کو 1-0 کی شکست دیکر ٹاپ ایٹ میں جگہ بنالی۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں کوارٹر فائنل کیلئے کنفرم ہوچکی ہیں جبکہ بدھ کو دفاعی چیمپئن کے آر ایل کو ٹاپ ایٹ میں پہنچنے کے لیے سول ایوی ایشن کو ہرانا ہوگا۔

ایس این جی پی ایل اگر ایشیاء گھی سے میچ ڈرا کرلیتی ہےتو بھی ناک آئوٹ مرحلے میں پہنچ جائے گی۔ آل برادرز فٹ بال اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ایئرفورس نے اسٹیٹ لائف کو 2-0 کی شکست دی۔

دونوں گول کھیل کے دوسرے ہاف میں ہوئے ۔ پہلا گول صمد خان نے کھیل کے 54 ویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول سلمان خان نے کھیل کے اختتامی لمحات کے انجری ٹائم میں کیا۔

کے پی پی پر کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان آرمی نے پی او ایف کو 1-0 کی شکست دی۔ میچ کا فیصلہ کن گول پہلے ہاف کے نویں منٹ میں عمر وقار نے کیا۔

تازہ ترین