• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وڈ فلموں پر کریں گے راج ’’اب چھوٹے فن کار‘‘

اقربا پروری اگر سیاست میں ہو تو کسی طور جائز نہیں نہ عوام کے لئےنہ ملک کے لئے، لیکن جب یہی اقرباپروری فلمی انڈسٹری میں ہونے لگے تو مداح سمیت کسی بھی فلمی صنعت کے لئے فائدہ مند ثابت ہونے لگتی ہے۔ 

 جہاں شائقین اپنے چاہنے والوں کو ہی نہیں ان کے بچوں کو بھی فلمی پردے پر صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے دیکھنا چاہتے ہیں توفلمی صنعت کی بڑھتی ڈیمانڈ کوآئندہ برسوں آنے والی کچھ ایسی ہی فلمیں سجی ہیں بالی ووڈ کے نئے ستاروں سے ۔اب یہ فلمیں بالی ووڈ پر کرتی ہیں کتنا راج یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم ہم آپ کو آج یہ ضرور بتا سکتے ہیں کہ کن اداکاروںکے بچے اپنی فلموں کے ذریعے بالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں ۔امید ہے ان کرداروں کے بارے میں جان کر آپ بھی ان فلموں کا بے صبری سے انتظار کرنے لگیں کیونکہ آپ کے فیورٹ ایکٹر کا عکس جو چھپا ہے ان چھوٹے فنکاروں میں ۔

سیف علی خان کی بیٹی سارہ خان کی فلمیں ’’ کیدر ناتھ‘‘ اور’’ سمبا‘‘

بالی وڈ فلموں پر کریں گے راج ’’اب چھوٹے فن کار‘‘

مشہو بالی ووڈاداکار سیف علی خان کے بیٹے ’’تیمورعلی خان ،،کے چرچےتو ہر زبان پر عام ہیں ہی ان دنوں سیف اور ان کی سابقہ اہلیہ امرتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خا ن بھی مشہور ہونے میں پیچھے نہیں۔ ایک ساتھ دو فلموں کی شوٹنگ اور ریلیز ہونے کے ساتھ ساتھ اب دیکھنا یہ باقی ہے ’’کیدر ناتھ ،،اور فلم سمبا میں سے کون سی فلم میں سارہ ڈیبیو کرپاتی ہیں۔ فلمی ذرائع تو کچھ یہ کہتے نظر آتے ہیںکہ ’کیدر ناتھ‘ کی شوٹنگ ابھی مکمل نہیں ہوئی جس کے باعث اس فلم کو 2019 کے آغاز میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔ جب کہ ’سمبا‘ کی ٹیم فلم کو رواں برس 27دسمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

سری دیوی کی بیٹی جھانوی کی فلم ’’دھڑک‘‘

بالی وڈ فلموں پر کریں گے راج ’’اب چھوٹے فن کار‘‘

لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے مداح جہاںابھی تک سری دیوی کی اچانک موت پر صدمے کا شکار ہیں وہیں یہ خبر ان کے لئے خوشی کا باعث ہے کہ جھانوی کپور اپنی پہلی بالی ووڈ ’’دھڑک ،،کے ذریعے جلد ہی ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ان دنوں جھانوی خبروں اور شوبز شہ سرخیوں کی زینت بنی نظر آتی ہیں۔یہ مراٹھی فلم ’سیرت‘ کا ہندی ریمیک ہے، جس کی پروڈکشن کرن جوہر کی کمپنی دھرما پروڈکشن کررہی ہے۔ فلم کی شوٹنگ رواں ہفتے مکمل کی جاچکی ہے جبکہ20جولائی کو فلم سینما گھروں کی زینت بنا دی جائے گی۔

سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی فلم ’’پل پل دل کے پاس ‘‘

بالی وڈ فلموں پر کریں گے راج ’’اب چھوٹے فن کار‘‘

کرن دیول کے دادا ہوں یا پاپا دونوں کے مداحوں کی تعداد کسی سے کم نہیں ۔دونوں نے بالی ووڈ ، اور بھارتی پنجابی انڈسٹری کی لازوال فلموں میں کام کیا اور اب سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی اپنی پہلی بولی ووڈ فلم ’’پل پل دل کے پاس ،، سے بولی ووڈ نام کمانے کو بس تیار ہی ہیں ۔۔فلم زی سٹوڈیو اور سھرمندرا کی جانب سے پیش کی جارہی ہے جبکہ فلم کے ہدایتکار کرن دیول کے والد سنی دیول ہیں ۔

انیل شرما کابیٹا اتکرش اور فلم ’’جینئس ‘‘

بالی وڈ فلموں پر کریں گے راج ’’اب چھوٹے فن کار‘‘

بولی ووڈ میں چھوٹے فنکاروں کی بڑھتی مقبولیت کے باعث فلم ساز انیل شرما بھی اپنے بیٹےاتکرش کو اپنی فلم ’’جینئس ،،میں بطور اداکارمتعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیںبھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار نوازالدین صدیقی، ہدایتکار انیل شرما کی فلم ”جینیئس“ میں ذہین کاروباری شخصیت کا منفی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم میں ہدایتکار انیل شرما کے بیٹے اتکرش بھی منفی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔بالی ووڈ فلم ’’جینئس،، اتکرش کی بطور اداکار پہلی فلم ہو گی جس میں اداکارہ ایشیتا چوہان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال 24اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ اداکار نوازالدین صدیقی ہدایتکار ابھیجیت پنسی کی فلم ”ٹھاکرے“ میں بھی دکھائی دیں گے ۔

چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے کی فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2‘‘

بالی وڈ فلموں پر کریں گے راج ’’اب چھوٹے فن کار‘‘

دلکش انداز دینے میں بالی ووڈ اداکارہ پیش پیش رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثرو بیشتر خبروں کی زینت بنتی ہے۔ بولی و وڈ اداکاروں کے بچے اپنی اپنی ڈیبیو فلموں کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہیں 18سالہ اننیا پانڈے بھی کرن جوہر کی ہدایات میں بننے والی کامیاب فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے سیکوئل میں کام کے لئے منتخب کی جاچکی ہے فلم میں مرکزی کردارٹائیگر شیروف ادا کرتے نظر آئیں گے، جبکہ اب اداکارہ اننیا ان کے ہمراہ اس فلم سے ڈیبیو کررہی ہیں۔

تازہ ترین