• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت اور فٹنس کی آگاہی کیلئےبالی وڈ بیوٹیز کی یوگا ڈی وی ڈیز

صحت اور فٹنس کی آگاہی کیلئےبالی وڈ بیوٹیز کی یوگا ڈی وی ڈیز

ذہنی و جسمانی فٹنس کے لئے ہلکی پھلکی ایکسرسائز اور یوگا سب سے مفید عادت ہے ۔یوگا کرنے والے افراد کے نہ صرف رویوں اور سوچ میں تیزی سے تبدیلی آتی ہے بلکہ وہ بلڈ پریشر،سانس ، معدے ،جوڑوں کے درد سمیت مختلف امراض سے بھی محفوظ رہتے ہیں ۔ یوگا کی تعریف میں جائیں تو بنیادی سنسکرت لفظ’’یوگا‘‘کا مطلب مراقبے کا عالم ہے۔

اس کا مطلب تصرف میں لانے یا قابو میں لانے کیلئے خیالات کو جمع کرنا ہوتاہے۔ چونکہ یہ ہندوستان کی سرزمین پر وجود میں آیا اسی لئے بھارت میں سب سے زیادہ یوگی اور یوگا کرنے والے موجود ہیں۔ یہی حال بولی ووڈ انڈسٹری کا ہے ۔ 

جہاں چالیس پینتالیس کے بعد بھی اداکارائیں جواں سال دکھائی دیتی ہیں ۔ ان کیلئے یوگا ایک عادت ہے اور جب یو گا کو زندگی کا حصہ بنالیاجائے تو یہ آکسیجن کا کام انجام دینے لگتاہے۔ا سی طرح اس کے چاہنے والے دنیا کے ہر کونے میں آپ کو نظر ائیں گے‘ ۔ بالی ووڈ کے ستارےبھی روزانہ کی بنیاد پر یوگا پر عمل کرتے ہیں۔

وہ نہ صرف یوگا کرتے ہیں بلکہ اپنے مداحوں کو بھی یوگا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ شیلپا شیٹی سے لے کرکرینہ کپورخان‘ اور بپا شا باسو مذکورہ اداکاروں کی فہرست کی صبح یوگا کے بغیر نہیں ہوتی۔یہاں پر اس کی کچھ وجوہات پیش کی جارہی ہیں کہ کیوں یہ ان ادکاروں نے یوگا کو اہمیت دی ہے۔

لارا دتہ

شروعات سے ہی لارادتہ یوگا کرتی آرہی ہیں‘ماں بننے کے بعد بھی وہ ہندوستانی روایت پر عمل کیاکرتی تھیں۔قبل ازیں لارا نے کہاتھا کہ’’ میرے لئے یوگا سب سے بہتر چیز ہے۔ میں بارہ سال سے یوگا کی مشق کررہی ہوں‘‘۔

شیلپا شیٹی

شلپا یوگاکیلئے مشہور ہیں۔ کئی برسوں سے وہ یوگا کرتی آرہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ’’ یوگا صرف میرے جسم کے لئےمددگار نہیں ہے بلکہ اس سے میں چاق چوبند بھی رہتی ہوں۔ یہ فلموں میں میری توجہ کو بڑھانے میں بھی مددگارہے‘یقین جانیں ہم میں سے کئی ایسے ہیں جنہیں یوگا نے چاق چوبند بنادیا ہے‘‘

بپاشا باسو

اپنی مداحوں کی ستائش حاصل کرنے کے لئے بپاشا نے فٹنس اور یوگا سیشن کے سی ڈیز ریلیز کئے ہیں۔انہوں نےکہاتھا کہ ’’ یوگا کی ڈی وی ڈی جاری کرنے کا مقصد مزید لوگوں کو یوگا کے متعلق باشعور بنانا اور دماغ ،جسم اور روح کو تازگی بخشنا ہے۔‘‘

کرینہ کپور

اپنی معصومیت سے تیمور لوگوں کا دل جیت رہا ہے وہیں اس کی ماں سنجیدگی کے ساتھ کچھ یوگا کرتے ہوئےواپس شیپ میںآنے کی مشقت کررہی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ وہ کرینہ ہی تھی جس نے ملائیکاکو یوگامتعارف کروایاتھا۔دوران حمل اٹھار ہ کلو وزن اضافہ ہونے کے متعلق فیس بک پربات کرتے ہوئے کرینہ نے کہاتھا

کہ’’ مذکورہ ائیڈیا عقیدے پر مبنی ہے۔اس کو مسلسل اور مستقل کرناہے‘‘۔

دیپکا پدوکون‘ نرگس فخری‘ عالیہ بھٹ‘ جیکلن فرنانڈس‘ سونم کپور‘ کنگانا رناوٹ‘ یہ وہ اداکارئیں ہیں جو یوگا کرتے ہوئے خود کو چاق چوبند رکھتی ہیں او ریوگا کے متعلق ہر ایک کی علیحدہ رائے ہے۔

ملائیکا اروڑا خان

کون کہہ سکتا ہے کہ ملائیکا اروڑا خان 15سال کے بچے کی ماں ہے؟ فلم انڈسٹری کے اندر وہ اپنی عمر کی تمام عورتو ں میں سب سے زیادہ چاق چوبند ہے۔ملائیکا نے کہا تھا کہ’’ انوئسز میری مشقت کا اہم حصہ ہے۔ 

اس سے خوف پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے اور متعدد فائدے بھی ہیں۔چٹائی پر بیٹھ کر مشق کرنے سے مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحتیں پیدا ہوتی ہیں۔‘‘

تازہ ترین