• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائیونڈ میں 14 سالہ لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار

رائیونڈ میں 14 سالہ لڑکی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 14 سال کی لڑکی کو مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ خالد نامی لڑکا اسے ورغلا کراپنے ساتھ ایک مکان میں لے گیا جہاں موجود دیگر ملزمان نے اسے ہوس کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور لڑکی کو میڈیکل کے لیے اسپتال بھجوادیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے پر حقائق سامنے آجائیں گے ۔

تازہ ترین