• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پہلا ٹیسٹ ،کس نے کس کے خلاف کھیلا ؟

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تاریخ ٹیسٹ میچ آج ہورہا ہے ،بارش نے تاحال میچ روک رکھا ہے،اس یادگار میچ میں گرین شرٹس کی قیادت سرفراز احمد تو آئرلینڈ ٹیم کو ولیم پورٹر فیلڈ کررہے ہیں۔

پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹیسٹ میچ یادگار ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ گرین شرٹس کسی بھی ٹیم کے ساتھ پہلی بار ڈیبیو میچ کھیل رہی ہےجبکہ پاکستان نے خود اپنا پہلا ٹیسٹ میچ1952 ء میں بھارت کے خلاف دہلی میں کھیلا تھا۔

1952ء سے ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہی پاکستان ٹیم کے بعد سری لنکا، زمبابوے اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں اتریں لیکن ان میں سے کسی کا بھی پہلا میچ گرین شرٹس سے نہیں تھا جبکہ انگلینڈ،آسٹریلیا،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں پاکستان سے بھی پہلے کھیل کے میدان میں موجود تھیں۔

پہلا ٹیسٹ ،کس نے کس کے خلاف کھیلا ؟

اعداد و شمار کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا میچ 1877ء میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔15 مارچ کی دوپہر 1 بج کر 5 منٹ پر شروع ہوا ،میچ کی پہلی گیند انگلینڈ کے ایلفرڈ شا نے آسٹریلوی بیٹسمین چارلس بینرمین کو کرائی،پہلی وکٹ نیٹ تھامسن کی گری انہیں ایلن ہل نے صرف 1رنز پر بولڈ کردیا، آسٹریلوی بائولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو 45رنز سے شکست دی ۔

کریک انفو کے ریکارڈ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والی تیسری ٹیم جنوبی افریقا کی تھی ،جس نے پورٹ ایلزبتھ میں 13فروری 1896ء کو انگلینڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلا تھا ، اسے اپنے افتتاحی میچ میں 288 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،اسی میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم صرف 30رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

پہلا ٹیسٹ ،کس نے کس کے خلاف کھیلا ؟

ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی چوتھی ٹیم ویسٹ انڈیز کی تھی ،ماضی کی کالی آندھی نے پہلا ٹیسٹ میچ انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے تاریخی اسٹیڈیم میں کھیلا،23 جون 1928ء کو کھیلا جانا میچ میزبان انگلینڈ ایک اننگز اور 58رنز سے جیت لیا تھا ۔

نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کا درجہ پانے والی پانچویں ٹیم تھی ،1930ء کے پہلے ماہ کی 10تاریخ کو کرائسٹ چرچ کے مقام پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں،انگلینڈ نے یہ میچ 8وکٹ سے جیت لیا۔

بھارت ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والا چھٹا ملک تھا ،اس نے 25جون 1932 کو انگلینڈ کے خلاف لندن میں کھیلا،اس میچ میں انگلینڈ نےاپنی حریف ٹیم کو 158 رنز سے شکست دی ،اس وقت کی ٹیسٹ تاریخ سے یہ بات واضح تھی کہ آسٹریلیا،جنوبی افریقا،ویسٹ انڈیز ،نیوزی لینڈ اور بھارت نے اپنے ڈیبیو میچز انگلینڈ کے خلاف کھیلے۔

تقسیم برصغیر کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نےٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی ساتویں ٹیم بنی، ساتھ ہی وہ دنیا کرکٹ کی پہلی ٹیم تھی جس کا ڈیبیو میچ انگلینڈ کے خلاف نہیں تھا ،اس نے پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف دہلی میں کھیلا ،16اکتوبر 1952 کو شروع ہونے والے میچ میں پاکستان کو ایک اننگز اور 70رنز کی بدترین شکست کاسامنا کرنا پڑا ۔

پہلا ٹیسٹ ،کس نے کس کے خلاف کھیلا ؟

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے کے 30برس بعد سری لنکا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی آٹھویں ٹیم بنی،اس نے اپنا پہلا میچ کولمبو میں کھیلا اور انگلینڈ کی میزبانی کی ،اسے میچ میں 7 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

1992ء میں 9 ویں ٹیسٹ ٹیم زمبابوے نے اپنا پہلا ٹیسٹ میں بھارت کے خلاف کھیلا ،18اکتوبر سے ہرارے میں ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں نومولود ٹیسٹ ٹیم نے بھارت کے 60 سالہ ٹیسٹ کرکٹ تجربے کو دن میں تارے دکھادیے اور 456رنز بنائے جبکہ بھارتی ٹیم 307رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، دوسری اننگز جاری تھی کہ وقت کی کمی کے سبب یہ میچ ڈرا ہوگیا۔

پہلا ٹیسٹ ،کس نے کس کے خلاف کھیلا ؟

21ویں صدی میں ٹیسٹ ٹیم کا درجہ پانے والے بنگلادیش کا نمبر 10واں ہے ، اس نے 10نومبر 2000ء میں ڈھاکا کے مقام پر بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا ،بنگلا دیش کی دوسری ٹیم بنی جس نے ڈیبیو میچ کی پہلی اننگز میں بھارت کے خلاف 400 رنز بنائے اس سے قبل یہ کارنامہ زمبابوبے کی ٹیم انجام دے چکی تھی ،لیکن دوسری اننگز میں صرف 91رنز پر ڈھیر ہونے کی وجہ سے بنگلا دیشی ٹیم کو بھارت نے 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پہلا ٹیسٹ ،کس نے کس کے خلاف کھیلا ؟

ٹھیک 18برس بعد آئی سی سی نے آئرلینڈ اور افغانستان کی ٹیسٹ رکنیت کی منظوری دی ہے ،آئرلینڈ کی ٹیم آج اپنا پہلا میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی ،یوں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والی11ویں ٹیم بن جائے گی جبکہ افغانستان اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ رواں برس 14جون سے بنگلورو میں کھیلا جائے گا جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلے والی 12ویں ٹیم بن جائے گی ۔

تازہ ترین