• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
چہل قدمی کے دوران تین عام غلطیاں!!

’چلنا‘ایک ایسا قدرتی عمل ہے جو بچے پیدائش کے ایک سال کے اندر شروع کردیتے ہیں اور پھر عمر کے ساتھ ساتھ اپنی ٹانگوں کو استعمال کرتے ہوئے روزمرہ کے کام سرانجام دیتے ہیں لیکن بات جب فٹنس کی ہوتو ’چہل قدمی‘ یا چلنا بالکل مختلف بات ہے۔


وزن کم کرنے کے لئے چہل قدمی کرتے وقت بہت سی چیزیں ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے، جن میں تین زیادہ اہم ہیں جنہیں لوگ قطعی طور پرنظرانداز کرڈیتے ہیں۔

غلطی نمبر 1: قدموں کے ساتھ ہاتھوں کو حرکت نہ دینا

چہل قدمی کے دوران تین عام غلطیاں!!

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ چہل قدمی صرف جسم کے نچلے حصے کو حرکت دینا ہے تو آپ غلطی پر ہیں، چہل قدمی پورے جسم کو حرکت میں لانا ہے، اس سے آپ کی ٹانگوں، کمر اور بازوؤں کی ورزش ہوتی ہے لیکن اس کے لئے یقینی بنائیں کہ آپ کے ہاتھ بھی ’چہل قدمی‘ کریں۔ یعنی آپ کے ہاتھ سائیڈز میں صرف لٹکے ہوئے نہ ہوں بلکہ قدموں کے ساتھ ساتھ آپ کےبازو بھی مسلسل حرکت میں رہیں۔

اگر چہل قدمی کے بعد آپ ہتھیلی پر سوجن محسوس کریں تو جان لیں کہ آپ غلط کررہے ہیں لہٰذا آپ کو چہل قدمی کا انداز تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

غلطی نمبر 2: لمبے قدم لینا

چہل قدمی کے دوران تین عام غلطیاں!!

اگر آپ تیز چلنے کی کوشش میں لمبے قدم لے رہیں تو امکان ہے کہ آپ اپنی چال پر توجہ نہیں دے رہےلہٰذا چہل قدمی کے دوران چھوٹے چھوٹے لیکن تیز قدم لیں اور قدموں کی رفتار بڑھاتے ہوئے تیز چہل قدمی کریں اور اس دوران قدموں کی لمبائی نہ بڑھائیں۔

غلطی نمبر 3: ہموار پاؤں سے چلنا

چہل قدمی کے دوران تین عام غلطیاں!!

چہل قدمی کے دوران یہ ایک اور عام غلطی ہے، بجائے اس کے آپ اگلا پاؤں رول کریں، زمین پر پہلے ایڑھی رکھتے ہوئے پنچوں پرآئیں۔

یک دم زمین پر پورا پیر رکھنے کی وجہ جوتوں کی سختی یاکمزور پنڈلیاںہوسکتی ہیں۔وجہ کا تعین کرنے کے بعد اُسے دور کریں۔

چہل قدمی کے لئے مناسب لباس اور جوتوں کا انتخاب کریں، جوتے بہت زیادہ نرم یا بہت زیادہ تنگ اور وزنی نہ ہوں، اگر آپ نے آرام دہ جوتے نہیں پہنے تو نہ صرف چہل قدمی مشکل ہوجائے گی بلکہ جسم کی وضع خراب اور کمر میں تکلیف ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین