• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میک اپ ایسا گرمی میں بھی کھلتے گلاب جیسا

ملک میں چاہے موسم سرما کی اینٹری ہو یا ہوش وحواس معطل کردینے والی گرمی کی آمد ،خواتین میک اپ بنا نہیں رہ سکتیں۔ موسم سرما کا میک اپ ہویاا س دوران جلد کی حفاظت اتنا مشکل نہیں جتنا یہی کام موسم گرما میں فکر مند کرنے لگتا ہے ۔ موسم گرما میں چونکہ قدرتی طور پر رنگت سانولی ،جلد کھردری خشک اور روکھی ہونے لگتی ہے اس لئے خواتین میک اپ کو ناراض موسم گرما میں بھی نہیں کرسکتیں۔ 

یہی وجہ ہے کہ کافی احتیاط کے ساتھ موسم گرما میںبھی میک اپ کا استعمال بتدریج جاری رہتا ہے ۔ آرٹسٹ کا خیال ہے کہ میک اپ چاہے موسم گرما کا ہو یاسرما کا،زیادہ دیر ترو تازہ رہنے والا مہارت سے کیا گیا کیونکہ بنیادی تکنیک اور موسم کے مطابق کیا جانے والامیک اپ آپ چہرے کی من چاہی خوب صورتی اجاگر کرتا ہے بلکہ آپ کو کسی بھی تقریب میں پر اعتماد رکھنے کے ساتھ ساتھ پرسکون بھی رکھتا ہے۔تو آئیے آج کچھ بات کرلیتے ہیں گرمیوں کے میک اپ کی ،کچھ ایسی ٹپس کی جن کےاستعمال سے آپ سخت دھوپ میں بھی اپنا میک اپ برقرار رکھ سکیں ۔۔۔

فریش لک کے لئے’’ پرائمر‘‘

میک اپ آرٹسٹ پرائمر کو گرمیوں کا دوست قرار دیتے ہیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا فاؤنڈیشن گرمیوں میں بھی دیرپا قائم رہے تو پرائمر کا استعمال کیجیے ۔پرائمر استعمال کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ چہرے پر پرائمر کی تھوڑی سی(مٹر کے دانے برابر) مقدار معیاری برش کے ذریعے چہرے پر لگائی جائے پرائمر جلد پر چکنائی نہیں آنے دیتا اور فاؤنڈیشن کا اثر چہرے پر رہتا ہے۔ اسے چہرے سے ہٹنے نہیں دیتا۔میک اپ آرٹسٹ کے نزدیک ٹِپ-سیلی کون فارمولا پر مشتمل پرائمر کا انتخاب بہترین ہے یہ آپ کی جلد اور آپ کے اردگرد آب و ہوا میں موجود نمی کے درمیان رکاوٹ پیدا کرتا ہے جس سے جلد پر پسینہ نہیں آتا اور آپ کا میک اپ پسینے سے پاک رہتا ہے۔

فاؤنڈیشن نہیں’’ موئسچرائزر‘‘

موسم گرما میں فاؤنڈیشن کے بجائے موئسچرائزکا انتخاب کریں۔اسی طرح گرمیوں میں کریمی فاؤنڈیشن اور لیکوئیڈ بیس لگانا بھی چھوڑ دیں۔ فاونڈیشن گرمی کے باعث پگھلنے لگتا ہے جبکہ ٹن ٹیڈ موئسچرائزر ایسا نہیں ہوتا اس میں ایس پی ایف نامی جز شامل ہوتا ہے جو پگھلنے سے روکتا ہے۔

شمری کے بجائے ’’نیچرل لک ‘‘

موسم گرما میں شمری میک اپ کا استعمال ترک کر کے نیچرل اور ہلکے رنگوں کا انتخاب بہترین ہے ۔ صبح یا دوپہر کے اوقات میںلائٹ بلیویا خاکستری شیڈ آنکھوں پر لگا کر ایک پرفیکٹ نیچرل لک حاصل کیا جاسکتاہے۔اگر آپ برائٹ لک دینا چاہتی ہیں اس کے لئے گولڈن آئی شیڈو کا استعمال کریں۔

٭واٹر پروف لیکوڈ اور جل لائنر دیر پا قائم رہتے ہیں جیسا کہ پینسل لائنر دھندلاہٹ کی وجہ سے مشہور ہے۔ تو آپ کو چاہیئے کہ اس لائنر کے اوپر آئی لینر سیلر کا استعمال کریں اس سے آپ کا لائنر محفوظ ہوجائے گا اب یہ دھندلائے گا بھی نہیں اور پھیلے گا بھی نہیں ۔

٭ گرم موسم میں واٹر پروف آئی میک اپ آپ کے لئے مناسب رہے گا۔ واٹر پروف مسکارے کا ایک کوٹ خوب صورتی میں اضافے کا سبب ہوگا۔

بلش آن

گرمیوں کے موسم میں چہرے کو تروتازہ اورشگفتہ انداز عطاکرنے کے لیے کریم بلش کا استعمال پاوڈر بلش سے زیادہ سودمند ثابت ہوگا۔اگر آپ چاہیں تو آپکے من پسند پاوڈر بلش کو کسی اچھے موسچرائزر کے ساتھ ملا کر آپ اپنا کریم بلش بنا سکتے ہیں۔کیونکہ کریمی بلش یہ جلد کے اوپر رہے گا اس لئےگرمی میں بھی دیر پا رہے گا۔ کریم بلش ہلکی ہوتی ہیں اور چہرے پر جمے بغیر ہی آپ کو بہت اچھا ، قدرتی اور نرم و ملائم نکھار دیتی ہیں

لپ اسٹک کا انتخاب

گرمیوں میں لپ اسٹک کے لئے گہرے رنگوںکا انتخاب ہر گز نہ کریں۔اسی طرح گرم موسم میںلپ گلوس کا استعمال بھی نہیں کرنا چاہیئےیہ گرمیوں میں بہت جلد پگھل جاتا ہے اس کی بجائے لپ اسٹکس استعمال کریں۔ ہونٹوں پر اسے لگانے سے قبل ہلکا فاؤنڈیشن اپلائی کریں اس کے بعد لپ اسٹکس استعمال کریں۔ ایسا کرنے سے میک اپ خراب نہیں ہوگا اور شمع محفل بھی آپ ہوں گی۔

تازہ ترین