• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
2018میں ہوں پاس ٹراؤزر کے ٹرینڈ کچھ خاص

سال شروع ہو نہ ہو موسم کی تبدیلی فیشن میں خاص تبدیلی ضرور لے آتی ہے اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ فیشن کبھی ایک سا نہیں رہتا پھر پاکستان کیوں فیشن میں پیچھے رہے ۔۔اور بات ہوفیشن کی تو سب سے زیادہ پریشان خواتین ہی نظر آتی ہیحں ،لانگ شرٹ ٹرینڈ ہے یا نارمل شرٹ ،پلازو ان ہے یا چوڑی دار پاجامہ ،اس شرٹ پر کیسی ٹراؤزر پینٹ اچھی لگے گی کیسی نہیں یہ وہ سوالات ہیں جو خواتین کا موضوع گفتگو ہوتے ہیں۔2018میں جہاں لانگ شرٹ ٹرینڈ لوٹ کر آیا وہیںٹراؤزر کے روایتی انداز بھی بدلنے لگے ۔

اس برس آپ کی شرٹ کے ساتھ وہ کون سے ٹرازؤزر ہیں جو زیادہ سوٹ کر یں گےیا وہ کون سی پینٹس ہیں جو آپ کی پروقار شخصیت کے حسن میں مزید اضافہ کرنے کے ساتھ آپ کو مارکیٹ میں ڈیزائن اور اسٹائلنگ وقت ضائع ہونے سے بچائیں گےخواتین کے ملبوسات میں ان گنت ڈیزائن پائے جاتے ہیں جو موسم اور فیشن کی مناسبت سے بدلتے رہتے ہیں ۔یہ جدید دور ہے جہاں آپ کے لئے نئے اسٹائلز اور ٹرینڈز سے باخبر رہنا ضروری ہےآئیے آج ذکر کرتے ہیں سمر پینٹس ٹرینڈ پر۔

بیل باٹم (Bell Bottoms)

2018میں ہوں پاس ٹراؤزر کے ٹرینڈ کچھ خاص

اس سال بھی لمبی قمیضوں اور لان کے شارٹ کرتوںکے ساتھ بیل باٹم پاجامے فیشن میں ہیں۔لان کے ڈیزائنر میں پھول دار ،پولکا ڈاٹس ،لائنز، چنری، بلاک پرنٹس،ڈیجیٹل ، اسکرین پرنٹ اور چیک اس بار ان ہیں۔ بیل بوٹم پاجاموں کے لیے خواتین پرنٹڈ اور سادے دونوں قسم کےفیبرک کا استعمال کررہی ہیں ۔


فرلڈ پینٹ (Frilled paint)

2018میں ہوں پاس ٹراؤزر کے ٹرینڈ کچھ خاص

اوپر سے فٹ اور ٹراؤزر کے پائنچوں سےپھولی ہوئی گھیر دار فرلڈ پینٹ کا فیشن بھی 2018کے ٹرینڈز میں سے ایک ہے ۔رسمی ملبوسات میں فرلڈ پینٹ ود پیپلم یا فراک ود فرلڈ پینٹ کا فیشن خاصا مقبول ہے۔اگر آپ فرلڈ پینٹ کے ساتھ فلاور لیس ورک کا بھی اضافہ کرنا کرنا چاہیں تو یہ پینٹس اسٹائل آپ کے ٹاپ یا فراک کی خوبصورتی میں بھی مزید اضافہ کردے گی ۔


کلوٹ پینٹ اسٹائل (Culotte Pant Trends)

2018میں ہوں پاس ٹراؤزر کے ٹرینڈ کچھ خاص

اگر آپ ہائی ٹی پارٹی یا کسی فیشن ایونٹ میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو کلوٹ پینٹ اسٹائل کا انتخاب بہترین ہے ۔کلوٹ پینٹ اسٹائل عام سا ڈھیلا ڈھالا اسٹائل ہے اسے آپ شارٹ فراک کے ساتھ بھی پہن سکتے ہیں۔ 




بوٹ کٹ پینٹ (Bootcut Pants)

2018میں ہوں پاس ٹراؤزر کے ٹرینڈ کچھ خاص

2018میں بوٹ کٹ پینٹس کا ٹرینڈخواتین میں سب سے زیادہ مقبول ہے اوپر سے فٹ اور نیچے سے فلیپر اسٹائل والابوٹ کٹ ٹراؤزر پینٹس اس برس سب سے اسمارٹ اینڈ فٹ فیشن اسٹائل تسلیم کیا جارہا ہے۔ٹراؤزر کا نچلا حصہ ایمبرائیڈڈ یا فل لیسڈ بھی ہوسکتا ہے۔جو خواتین ایمبرائیڈڈ یا لیس کے ساتھ نا پسند کریں وہ یہ اسٹائل ود نیٹ اپنا سکتی ہیں۔ بوٹ ک ٹراؤزر اسٹائل کی شرٹ کی لمبائی گھٹنوں سے اوپر تک ہو، یہ زیادہ مناسب ہے۔

ایمبرائیڈڈ سگریٹ پینٹ (Embroidered Cigarette paints)

2018میں ہوں پاس ٹراؤزر کے ٹرینڈ کچھ خاص

اونچی اور نارمل لمبائی کی قمیضوں کے ساتھ سگریٹ پینٹس کا فیشن بھی اس سال بے حد مقبول ہے۔اگر اس سال کچھ تبدیلی آئی تو وہ ان پینٹس کا ایمبرائیڈڈ ہونا تھا ۔یہ اسٹائل پاکستان کی خوبصورت اداکارائوں سمیت نامور شخصیات اور عام خواتین میں بھی خاصا مقبول ہے۔ اس اسٹائل کو باقی تمام اسٹائل کی بنسبت بہترین اور آرام دہ فیشن قرار دیا جاتا ہے ۔

بوٹائی پینٹ (Bow (Tie Pants

2018میں ہوں پاس ٹراؤزر کے ٹرینڈ کچھ خاص

بوٹائی پینٹ اسٹائل لان کاٹن یہاں تک کہ سلک ٹراؤزر اسٹائل میں بھی خاصا مقبول ہورہا ہے ٹراؤزر کے پائنچوں پر ٹائی کی ناٹ پاکستان اسٹریٹ فیشن اسٹائل میں سے ایک ہے یہ ٹراؤزر مختلف لمبائیوں میں موجود ہیں۔اکثر لڑکیاں ٹخنوں کی لمبائی تک بوٹائی پینٹس اسٹائل پہننا پسند کرتی ہیں تو اکثر عام ٹراؤزر کی لمبائی میںمگر چھوٹے کیپری والے ٹراؤزر کے ساتھ بوٹائی پینٹس اسٹائل کی ڈیمانڈ زیادہ ہے۔

ٹسل پینٹ (Tassel paint)

2018میں ہوں پاس ٹراؤزر کے ٹرینڈ کچھ خاص

خواتین میں مقبول ٹسل پینٹ اگرچہ ایک پرانا فیشن ہے جو جدت کے ساتھ 2018میں دوبارہ لوٹ آیا ہے۔اس اسٹائل ٹراؤزر کی لمبائی ایک عام ٹراؤزر جتنی ہوتی ہے۔جس کے نچلے حصے پر ٹسل لیس یا ٹسل ہاتھ سے لٹکائے جاسکتے ہیں اگر چہ یہ ایک پرانا فیشن ہے لیکن ایک بار پھر خاصا مقبول ہورہا ہے۔اس اسٹائل کو آپ شارٹ ٹاپ ہو یا نارمل دونوں ٹاپ کے بآسانی پہن سکتے ہیں۔

تازہ ترین