• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف اننگز 310 رنز پر ڈیکلیئر کردی

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلی 310 رنز پر ڈیکلیئر کردی

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹ پر 310 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی ہے،ڈیبیو میچ کھیل رہے فہیم اشرف نے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

ڈبلن میں کھیل کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں گزشتہ کے اسکور 268رنز 6وکٹ پر کھیل دوبارہ شروع کیا ،فہیم اشرف اور شاداب خان میدان میں اترے ۔

شاداب خان اسکور میں صرف 3رنز کا اضافہ کرسکے ،وہ 55رنز کے انفرادی اسکور پر آئوٹ ہوئے جبکہ فہیم اشرف 83رنز بناکر پویلین لوٹے۔

پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف پہلی 310 رنز پر ڈیکلیئر کردی

پاکستان نے انگز 310 رنز 9 کھلاڑی آوٹ پر ڈیکلیر کردی،آئرلینڈ کے ٹم مرٹف نے اولین ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 4وکٹ اپنے نام کی ، تھامسن3 اور رینکن نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

تازہ ترین