• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

س۔السلام علیکم سر! میرا نام ژوبان ہے۔میں نے آپکو جیو پاکستان میں دیکھا۔ میں آپ سے اپنے کیرئیر کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں۔میں فیشن ڈیزائنربننا چاہتا ہوں۔کیا آپ مجھے بتا سکتے ہیں کہ فیشن ڈیزائنر کیسے بنا جا سکتا ہے۔اور کون سے ادارے اس سے متعلق تعلیم فراہم کرتے ہیں اور اس میں مستقبل میں کیا مواقع موجود ہیں۔(ژوبان علی ۔کراچی)
ج۔ڈئیر ژوبان، چونکہ مجھے نہیں پتا کہ آپکی تعلیمی قابلیت کیا ہے، اسلئے میں آپ کو گائیڈ کرنے سے قاصر ہوں۔ بہرحال، اگر فیشن ڈیزائنربننا آپ کا اولین خواب ہے تو آپ بن سکتے ہیں۔پاکستان میں کئی ایک ادارے ہیں جو فیشن اینڈ ایپرل ڈیزائیننگ سے متعلق تعلیم مہیا کرتے ہیں۔ان میں سے چندجو کراچی میں ہیں ان کی تفصیل مندرجہ زیل ہے:
فیشن ایپرل ڈیزائین اینڈ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کراچی ووگ اکیڈمی آف فیشن اینڈ ایپرل کراچی اسکول آف آرٹ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائین وغیرہ میرا آپ کو مشورہ ہے کہ متعلقہ اداروں سے رابطہ کر کے ان سے اپنے مستقبل اور اس سے جڑے مواقع کے بارے میں تبادلہ خیال کریں خاص طور پر اس مضمون سے متعلق جس میں آپ کو دلچسپی ہے اور جس میں آپ مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ضروری بات یہ ہے کہ آپ کو اس بات کی سمجھ بوجھ ہونی چاہئے کہ ڈیزائنر اور آرٹسٹ کیسے کام کرتے ہیں۔
س۔ اسلام علیکم! جناب آپ کیسے ہیں۔میرا نام اشفاق ہے۔ میں حیدرآباد سے تعلق رکھتا ہوں۔ سر میں نے چند سال قبل الیکٹرانکس انجینئرنگ کی مگر نوکری نہیں مل رہی۔ کیا آپ میری رہنمائی فرمائیں گے؟ یا مجھے اپنا نمبر دیں تاکہ میں آپ سے مشورہ کر سکوں۔ (اشفاق مغل۔حیدرآباد)
ج۔ ڈئیر اشفاق، الیکٹر انکس انجینئرنگ بہت وسیع مضمون ہے جسمیں الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر انجینئرنگ اور کمیونیکیشن انجینئرنگ بھی شامل ہے۔میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ ایسے قومی یا پرائیویٹ اداروں کو تلاش کریںجو مندرجہ بالا سروس مہیا کرتے ہیں۔اگر آپکو کوئی نوکری نہیں مل پاتی تو آپ انٹرنشپ یا ٹریننگ پروگرام شروع کر دیں جو آپ کے مضمون سے متعلق علم اور مہارت دے سکے۔ یہ انٹرنشپ اور ٹریننگ آپکو متعلقہ اور صحیح لوگوں سے ملنے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔جو آپکو بعد میں پکی نوکری حاصل کرنے میں مددگار ہوگی۔
س۔ڈئیر سر! میں نے ایف۔ایس۔سی پری انجینئرنگ کی ہے اور میںا سپیس سائنس میں کیرئیر بنانا چاہتا ہوں۔میں باہر پڑھنے کے لئے جانا چاہتا ہوں اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ بہت مشکل ہے۔باہر کے ممالک میں ایسٹروناٹکل انجینئرنگ کا کیا اسکوپ ہے؟ اگر میں ایسٹروناٹکل سے مختلف مضمون چنتا ہوں مگر اس سے ملتا جلتا جیسا کہ فزکس اور ریاضی، تو آپ کے خیال میں کونسا مضمون بہتر رہے گا؟ (لائیبا مسعود۔ اسلام آباد)
ج۔ ڈئیر لائیبا، میں جانتا ہوں کہ آپ فزکس میں دلچسپی رکھتی ہیں، مگر اس کے لئے آپ کو میٹرک اور ایف۔ایس۔سی میں فزکس اور ریاضی کے مضامین میں بہت ہی اچھے نمبر لینا ہوں گے۔اگر ایسا ہے تو آپ کو ایروناٹیکل یا فزکس کی ڈگری کے لئے اسلام آباد یا پاکستان کے کسی بھی اچھے تعلیمی ادارے میں داخلہ لینے میں کوئی دقت نہیں ہونی چاہئے۔جیسا کہ نسٹ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز، انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی، ملٹری کالج آف انجینئرنگ، ائیرولائن انسٹیٹیوٹ آف ایوی ایشن اسٹڈیز وغیرہ۔ مگر آپ کو اس مضمون کو چننے کے لئے بہت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ کیونکہ پاکستانیوں خاص طور پر مسلمانوںکو ایسے مضامین میں بیرون ممالک داخلہ لینے میں ظاہری طور پر بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ یہ معلومات آپ کے کام آئیں گی۔
س۔ ہیلو سر! میرا نام حنین سہیل شیخ ہے۔ میرا تعلق لاہور سے ہے۔ میں نے بی۔ایس ایوی ایشن مینجمنٹ کی ہے۔ اب میں ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں۔ میں مندرجہ ذیل مضامین میں سے کسی ایک کو چننا چاہتا ہوں:
ایم۔بی۔اے، ہیومین ریسورس، لاجٹکس، سپلائی چین، مارکیٹنگ اینڈ فائنانس، آپ کے خیال میں بہتر مستقبل کے لئے کونسا مضمون بہتر رہے گا۔ (حنین سہیل شیخ۔لاہور)
ج۔ ڈئیر حنین، ایوی ایشن مینجمنٹ کرنے کے بعد ابھی سے ہی میں آپکو ماسٹرز کرنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔ میں آپ کو مشورہ دوں گا کہ آپ اپنی ڈگری سے متعلق کیریئر کے مواقع تلاش کر کے عملی تجربہ حاصل کریں۔ اگر آپ کو کوئی جاب نہیں ملتی تو ایوی ایشن انڈسٹری میں پیڈ یا ان پیڈ انٹرنشپ حاصل کریں۔ اس سے آپ کو ایوی ایشن انڈسٹری کا فنکشن اور پراسس سمجھنے اور ماسٹرز کا مضمون چننے میں آسانی ہوگی۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہ معلومات آپ کے لئے مفید ثابت ہوں گی۔
(کالم نگار کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین