• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سابق لیاری گینگ وار سرغنہ رحمٰن ڈکیت کا بیٹا گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے لیاری گینگ وار کے سابق سرغنہ رحمٰن ڈکیت کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ساؤتھ زون پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ رحمٰن ڈکیت کے بیٹے سلطان کو گرفتار کر لیا۔

ملزم سلطان کے قبضے سے بڑی مقدار میں آئس اور کرسٹل برآمد ہوئی ہے۔

ملزم سلطان مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا، اس سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید