• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 پاکستانی ملکہ حسن کی کانز میلے میں شرکت

کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے بعدسابق پاکستانی ملکہ حسن  انزہیلکہ طاہر نے بھی اپنے جلوے دکھا دیئے۔

2015 میں مس پاکستانی ورلڈ بننے والی انزہیلکہ طاہر ایک خوبصورت گاؤن میں ملبوس ، سر پر چمکتا ہواتاج سجائے، انزہیلکہ ریڈ کارپٹ پر واک کرتی نہایت شاندار نظر آئیں،فالسی رنگ کاسادہ گاؤن ان کی دلکشی میں اضافہ کر رہا تھا۔

 پاکستانی ملکہ حسن کی کانز میلے میں شرکت

پاکستانی ملکہ حسن نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا بھی اظہار کرتےہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ مجھے کانز میں شرکت کا موقع ملا جہاں میرے نام کا اعلان ’مس پاکستان ‘کی حیثیت سے ہوا۔


مس پاکستان ورلڈ2015کا ٹائٹل جیتنے والی ماڈل نے مس ارتھ 2016 کے مقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی ۔

واضح رہے دو سال قبل انزہیلکہ طاہر نامی پاکستانی نژاد لڑکی کا نام پہلی بار اس وقت سنا گیا جب انہوں نے مس ارتھ 2016 کے مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندہ بن کر شمولیت کی ۔

نزہیلکہ طاہر انٹرنیٹ پر اپنی قابل اعتراض تصویریں پوسٹ کرنے پرسوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بھی بن چکی ہیں۔

تازہ ترین