• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی میں ہیٹ ویو کا آج گرم ترین دن ہوسکتا ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جاری ہیٹ ویو کی لہر کا آج گرم ترین دن ہوسکتا ہے اور درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، عوام کی جانب سے گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی پانی نہ ملنے اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی شکایات سامنے آگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41سے43ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہوگئیں ہیں اور بلوچستان کی گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں ۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کی اس لہر کا آج گرم ترین دن ہوسکتا ہے۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں

اور بلا وجہ دھوپ میں نہ نکلیں ۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی اور پانی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی ہے ۔

تازہ ترین