• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی فیکس کی مختلف مساجد میں درس قرآن کا اہتمام

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) ہیلی فیکس میں ماہ رمضان کے دوران خصوصی ’’درس قرآن‘‘ کا اہتمام مختلف مساجد اور مدارس میں کیا گیا ہے۔ صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطانیہ پیر پروفیسر سید احمد حسین ترمذی فرانس سٹریٹ الجامعہ الزہرا میں درس قرآن کی خصوصی نشست سے خطاب کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ اہتمام ہر ماہ رمضان میں خاص طور پر کیا جاتا ہے اور روزانہ تسلسل کے ساتھ کتاب ہدایت کی تفسیر بیان کی جاتی ہے اور جامعہ الزہرا میں پچھلے16سال سے یہ سلسلہ جاری ہے جب کہ ہیلی فیکس کی مرکزی جامع مسجد غوثیہ میں پیر سید دستگیر شاہ جیلانی بھی روزانہ درس قرآن کی نشست سے خصوصی خطاب کررہے ہیں۔ جامعہ محمدیہ میں علامہ قاری ظہیر اقبال قادری بھی درس قرآن مجید دے رہے ہیں۔ درس قرآن روزانہ ہورہےہیں جس میں علما کرام کتاب ہدایت کی تفسیر تفصیل بیان کررہے ہیں۔
تازہ ترین