• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومان رئیس نے ہلکی رفتار سے بولنگ شروع کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاسٹ بولر رومان رئیس نے کراچی میں ہلکی رفتار اور چھوٹے رن اپ سے بولنگ شروع کردی ہے۔لیکن اسکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹوئینٹی میچوں میں ان کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعے سے رومان رئیس نے چھوٹے رن اپ سے بولنگ کا آغاز کردیا۔قومی سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ رومان رئیس کو زمبابوے کی سیریز میں پاکستان ٹیم میں اسی صورت میں شامل کرسکتے ہیں اگر وہ مکمل فٹ ہوں اور فٹنس ٹیسٹ پاس کریں۔یو بی ایل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رومان رئیس کراچی میں ری ہیب کرارہےہیں اور اپنی پیش رفت سے پاکستان کرکٹ بورڈکے میڈیکل پینل کو بھی آگاہ رکھ رہے ہیں۔آل راونڈر عماد وسیم کی ری ہیب لندن میں ڈاکٹر ظفر کی نگرانی میں جاری ہے۔ان کی بھی فوری طور پر کرکٹ میں واپسی کا امکان نہیں ہے۔
تازہ ترین