• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا جانے سے قبل سبیکا کے جذبات، انہی کی زبانی


امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کی امریکا جانے سے قبل ’یس‘ پروگرام میں سلیکشن کے بعد کی وڈیو سامنے آئی ہے۔

انہوں نے ’یس پروگرام‘ میں سلیکشن کا فائنل لیٹر موصول کیا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔

اپنی خود کی بنائی گئی وڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ جب میرے والدین نے مجھے لیٹر کے بارے میں بتایا تو مجھےیقیننہیں آیا، میرے والد نے مجھے اپنی میل چیک کرنے کو کہا۔

وڈیو میں انہوں نے کہا کہ’ میں نے اللہ کا بہت شکر ادا کیا اور خوشی سے اپنے کمرے میں چھلانگیں لگائیں۔‘

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اگست کا بے چینی سے انتظار ہے میں امریکا پڑھنے جانے کے لئے بہت زیادہ پرجوش ہوں ۔

واضح رہے ٹیکساس کے شہر سانتافی کے ہائی اسکول میں دو  روز  قبل فائرنگ کے نتیجے میں 9 طلب علم اورایک ٹیچر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے ۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 10 کی رہائشی سبیکاعزیز شیخ اسکالرشپ پروگرام ’ یس‘کے تحت امریکاپڑھنےگئی تھی جہاں و ہ بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گئی۔

ان کی میت پیر تک وطن پہنچائی جائے گی۔

تازہ ترین