• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبر ضلع کونسل کا انوکھا احتجاج‘ مہنگی اشیاء نہ خریدنے کا اعلان

پشاور(سٹی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی رہنما اور ضلع کونسل پشاور کے ممبر صفدر خان باغی نے رمضان المبارک میں مصنوعی گرانفروشی پیدا کرنے پر مہنگی اشیائے خوردونوش نہ خریدنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھی اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں صفدر خان باغی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مہنگی اشیائے خوردونوش کسی بھی صورت نہیں خریدیں گے محب وطن شہری اور مسلمان ہونے کے ناطے میرا یہ فرض بنتا ہے کہ نا جائز منافع خور و ‘ گرانفروش اور ذخیرہ اندوز جنہوں نے رمضان المبارک کے بابر مہینے میں پشاور کے معصوم اور غریب شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے جو اشیائے خوردونوش جن میں دال ‘ چینی ‘ گھی ‘ بیسن ‘ مرغی ‘ چھوٹا و بڑا گوشت ‘ ملاوٹی مصالحہ جات ‘ پائوڈر ملا دودھ ‘ ملائی ‘ دھی ‘ سبزیاں اور فروٹ مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں میں بحیثیت ڈسٹرکٹ ممبر پشاور مہنگی اشیائے خوردونوش کے بائیکاٹ اعلان کرتا ہوں کہ میری فیملی ‘ دوست احباب ‘ عزیز و اقارب کوئی بھی خود ساختہ مہنگی اشیائے خوردونوش نہیں خریدینگے اور عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ بھی مہنگی اشیائے خوردونوش کا بائیکاٹ کریں ۔
تازہ ترین