• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا پہاڑی پورہ بینک ڈکیتی میں اہم پیش رفت کا دعویٰ

پشاور( کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل پہاڑی پورہ میں ہونے والی بینک ڈکیتی میں اہم پیش رفت کا دعویٰ کیا ہے ۔11 اپریل کو 6 مسلح ڈاکو دن دیہاڑے دلہ زاک روڈ پر واقع بینک میں گھس گئے اور عملہ کو اسلحہ کی نوک پریرغمال بنا کر بارہ لاکھ 55ہزارروپے سے زائد رقم لوٹ کرفرا ر ہو گئے ‘ گزشتہ روز پشاور پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے بینک ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سراغ لگانے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی تھی جن کی کوششوں سے بینک ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سراغ لگا لیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ۔
تازہ ترین