• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئرلینڈ میں بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کا منفرد مقابلہ


آئرلینڈ کے دار الحکومت ڈبلن میں بغیر انجن والے جہاز اُڑانے کے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیاجس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار پیش کیے۔

آئرلینڈ میں بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کا منفرد مقابلہ

اس مقابلے میں شریک ٹیموں نے شرکت کی اوراُڑنے کیلئے دلچسپ انداز میں تخلیق کردہ بغیر انجن کے جہازوں کا استعما ل کیا جو صر ف توازن کی بنیا د پر ہو اکے دباؤ سے اڑان بھر نے کی صلا حیت رکھتے تھے۔

آئرلینڈ میں بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کا منفرد مقابلہ

اس مقصد کیلئے دریاکے اوپرخصوصی طورپرکئی فٹ اونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیاتھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکاء منفرد جہازوں کیساتھ پائیر سے چھلانگ لگاتے نظر آئے ۔

آئرلینڈ میں بغیر انجن کے جہاز اُڑانے کا منفرد مقابلہ

اپنی نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے کیلئے مختلف شہروں سے ہزاروں تماشائی بھی دریاکے کنارے جمع ہوئے اور اس ایونٹ کا بھرپور لطف اٹھایا۔

تازہ ترین