• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہتر کردار نہ ملنے کی وجہ سےدیپکا نئی فلم نہیں کررہیں

بہتر کردار نہ ملنے کی وجہ سےدیپکا نئی فلم نہیں کررہیں

ممبئی (ایجنسیاں) دیپکا پڈکون فلم پدماوت کی شاندار کامیابی کے بعد فلمیں کیوں نہیں کررہیں اصل وجہ بالآخر سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا میں دیپکا پڈکون کی نئی فلم کے حوالے سے کافی چہ مگوئیاں جاری ہیں،وہ پدماوت کے بعد کوئی اور فلم سائن کیوں نہیں کررہی؟ اس کی وجہ سامنے آگئی ہے ، پدماوت کے بعد انہیں کوئی بہتر کردار آفر نہیں کیا گیا ہے ۔پدماوت میں شاندار پرفارمنس دینے والی دیپکا پڈوکون اپنی نئی فلم میں بہتر کردار چاہتی ہیں اور اس میں پرفارم کرنے کا زیادہ مارجن موجود ہو،یہی وجہ ہے کہ وہ کوئی نئی فلم سائن نہیں کررہی ہیں۔

تازہ ترین