• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرمی کی شدت، بچوں کو ڈائیریا، جلدی امراض انفیکشن ہوسکتے ہیں، پروفیسر جمال رضا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جمال رضا نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ سےبچوں کو ڈائیریا، جلدی امراض اورانفیکشن کے ساتھ ہیپاٹائٹس اے اورای ہوسکتے ہیں اس لئے بچوں کوپانی ابال کر پلایا جائے ، پھل دھو کر کھائے جائیں ،دھوپ میں کھیلنے سے روکا جائے، بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلا جائے، باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کرایا جائے ،باریک کپڑے پہنائے جائیں ، نوزائیدہ بچوں کو گرم کپڑوں میں نہ لپیٹا جائے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوا ہے اور گندگی میں خاطر خواہ کمی نہیں ہوئی ۔ اس لئے بچوں کا بہت خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔ شدید گرمی کے موسم میں معمولی نزلہ اور زکام سے بھی بچوں کو تیز بخار ہو جاتا ہےتیز بخار کے ساتھ بچوں کو جھٹکے آتے ہیں جو خطرناک ہیں اس بخارکو اتارنے کے لئے بچوں کو نہلایا جائے لیکن نہلانے میں نارمل پانی کا استعمال کیا جائے اس سے بخار اتر جاتا ہے ٹھنڈے پانی سے نہلانے پر بچوں کو نمونیہ ہوسکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس موسم میںعموماً بچوں کو گرمی دانے ہوتے ہیں لیکن اگر گرمی زیادہ پڑی تو انفیکشن اور جلدی امراض بھی ہو سکتے ہیں ۔ ان سے بچنے کے لئے والدین کو چاہیے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

تازہ ترین