• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ 1600 ارب کہاں سے لائیں گے، عمران کا 100 دن کا پروگرام وژن 2025 کا چربہ ہے، ن لیگ

سالانہ 1600 ارب کہاں سے لائیں گے، عمران کا 100 دن کا پروگرام وژن  2025 کا چربہ ہے، ن لیگ

اسلام آباد (ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے 100 روزہ پلان کو مسلم لیگ (ن) کے وژن 2025ءکا چربہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ان کا پروگرام دیکھا تو ہنسی آئی ٗہماری سیاست میں شعبدہ بازوںکی کمی نہیں ٗ عمران خان کا 100 دن کا پروگرام حقیقت پرمبنی نہیں،نقل کیلئے بھی عقل چاہیے ٗ عمران خان نیٹو کمانڈرہے، نوایکشن ٹاک اونلی،پاکستانی معیشت تاریخ میں تیسری بار ٹیک آف پوزیشن پر ہے ٗعمران خان کا ایجنڈا صفر بٹا صفر ہے‘عمران خان سالانہ 1600ارب روپے کہاں سے لائیں گے ۔ منگل کو پنجاب ہائوس میں مسلم لیگ (ن)کے رہنما وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال ٗ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ٗ معاون خصوصی ہارون اختر ٗ وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری ‘ انجینئر بلیغ الرحمن‘اویس لغاری ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کے 100روزہ پلان پر شدید تنقید کی ۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہماری سیاست میں شعبدہ بازوں کی کمی نہیں‘ شعبدہ بازکا 100 دن کا پروگرام دیکھا توہنسی آئی کیونکہ نقل کیلئے بھی عقل چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ جس نے 100 دن کا پروگرام پیش کیا ہے جو ہمارے وژن 2025ءکا چربہ ہےلیکن وہ اس کی نقل بھی ٹھیک سے نہیں کر سکے‘پروگرام حقیقت پرمبنی نہیں‘2013 میں بھی خیبرپختونخوا کیلئے 90 دن کا ایجنڈا دیا تھا لیکن پی ٹی آئی کی پانچ سال کی حکومت نے کچھ نہیں کیا‘عمران خان نیٹو کمانڈرہے، نوایکشن ٹاک اونلی، یعنی ’’عمل نہیں صرف باتیں‘‘ کرتا ہے‘آپ عمران خان سے جتنی مرضی تقریریں کرالیں مگر عمل زیرو ہوتا ہے، 100 دن کا ایجنڈا دیکھیں، حکومت میں احتساب کرنے کا دعویٰ کیا، خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگادیا گیا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے کرپشن کے الزامات لگائے، پارٹی کے چیف الیکشن کمشنر کو فارغ کردیا گیا‘ عوام نے 2013 میں تینوں سیاسی جماعتوں کو حکومت دی، ن لیگ پنجاب، پی ٹی آئی کے پی اور سندھ میں پیپلزپارٹی کو حکومت ملی‘ اگر عوام یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ کس جماعت کی کاردگی کتنی ہے تو وہ ایک دن کراچی میں گزارے، ایک دن پشاور میں گزارے اور پھر ایک دن لاہور میں گزارے تو اسے پتہ لگ جائیگا کہ کس جماعت کی کارکردگی کتنی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ 10 ہزار میگاواٹ بجلی نظام میں شامل کی، معیشت میں 13 سال کے دوران سب سے تیز ترین ترقی کی ، ہم نے دہشتگردی کی لہر کی کمر توڑ دی ہے۔

تازہ ترین