• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا انتخابی پلان قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کے سوا کچھ نہیں،عبد القادر گیلانی

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی سید عبد القادر گیلانی نے کہا ہے کہ عمران خان کا 100دن میں ایک کروڑ نوکریاں دینے، 50لاکھ گھر بنانے کا انتخابی پلان قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کے سوا کچھ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 78ٹبہ مسعود پور میں کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر ملک شہباز کھوکھر نے پیپلز پارٹی کی عام انتخابات میں حمایت کااعلان کیا ۔
تازہ ترین