• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

بھارت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں تاہم مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی ، کل بھوشن کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا بڑا ثبوت ہے ۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں ساؤتھ ایشین میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ جنگ ناکام اور مذاکرات ہی کامیاب حکمت عملی ہے،باہمی اعتماد پر مبنی مثبت بات چیت ہی ملکوں کو آگے لے جاسکتی ہے۔

جنوبی ایشیائی ممالک کے صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امن ملک ہے جو بھارت کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا،جنگ مسائل کا حل نہیں لیکن اگر مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کی حمایت کی ہے،بھارت ہی مذاکرات سے بھاگتا رہاہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے اُڑی اور پٹھا ن کوٹ حملوں سے متعلق سوال پر صحافی کو جواب دیا کہ وہ دو حملوں کی بات کرتے ہیں، پاکستان میں تو کئی بڑے دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں اور کلبھوشن جادیو کی گرفتاری بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین