• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں تیز رفتار مزدا ٹرک نے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ ڈرائیور گرفتار ،ٹرک قبضے میں لے لیاگیا ۔پولیس کے مطابق کچلاک کا رہائشی محمد شفیق خان بدھ کو سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار مزدا ٹرک نے اسے کچلاک کر شدید زخمی کر دیا ۔زخمی کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک قبضے میں لے لیا ۔
تازہ ترین