• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلسیمیا کےسدباب کیلئےشادی سے قبل ٹیسٹ کرانا ضروری ہے،مقررین

تھیلسیمیا کےسدباب کیلئےشادی سے قبل ٹیسٹ کرانا ضروری ہے،مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں تھیلسیمیاکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہر فرد شادی سے قبل اپنا تھیلسیمیا ٹیسٹ لازمی کرائے تاکہ اگلی نسل میں اسکی منتقلی ناممکن ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار رجسٹرار وفاقی جامعہ اردو افضال احمد اور عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبید ہاشمی نے جامعہ اور فاؤنڈیشن کے مابین ہونے والی مفاہمتی یادداشت کی دستاویزات پر دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پروجیکٹ کی چیف کورآرڈینیٹر شعبہ خرد حیاتیات کی ڈاکٹر نصرت جبیں جبکہ کورآرڈینیٹرز ڈاکٹر سحر افشاں ، ڈاکٹر مریم شفیق ہیں جبکہ اورک کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عابد، عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے مینیجر ڈاکٹر راحت حسینی،ہیڈ آف آپریشنز ندیم اختر اور اسسٹنٹ مشیر امور طلبہ آصف رفیق بھی اس دوران موجود تھے۔ رجسٹرار افضال احمد نے مزید کہا کہ شعبہ خرد حیاتیات کی جانب سے یہ ایک اچھی کوشش ہے ہمیں نہ صرف جامعہ اردو بلکہ پورے پاکستان کو فری آف تھیلیسیمیا بنانا ہوگا یہ ایک جینیاتی بیماری ہے جس میں زندگی بھرمریض کے خون کو باربار مکمل تبدیل کرنا پڑتا ہے ۔

تازہ ترین