• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مقامی کرنسی مارکیٹ ،انٹربینک میں بدھ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر،سعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدر میں اضافہ،یورواورچینی یوآن کی قدر میں کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدر میں استحکام رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 115.60روپے سے بڑھ کر 115.62 اور قیمت فروخت 115.65روپے سے بڑھ کر115.67 روپے۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مزید 50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 117.30روپے سے بڑھ کر 117.80روپے اور قیمت فروخت 117.80روپے سے بڑھ کر 118.30روپے ہوگئی ۔یوروکی قدر میں 50پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قدرمیں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید 138.50روپے سے گھٹ کر 138.00روپے اور قیمت فروخت 140.00روپے سے گھٹ کر 139.50 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 158.00 روپے اور قیمت فروخت 159.50روپے پرمستحکم رہی۔سعودی ریال کی قدر میں 15پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت میں 5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 31.35روپے سے بڑھ کر 31.50روپے اور قیمت فروخت 31.65روپے سے بڑھ کر 31.80روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید 32.05روپے سے بڑھ کر 32.10روپے اور قیمت فروخت 32.35روپے سے بڑھ کر 32.40روپے ہوگئی۔بدھ کوچینی یوآن کی قیمت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید 18.80روپے سے بڑھ کر 19.00روپے اور قیمت فروخت 19.60روپے سے بڑھ کر 19.00روپے ہوگئی۔
تازہ ترین