• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیحہ لودھی کا اقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین کیلئے خراج تحسین

کراچی (نیوزڈیسک)ملیحہ لودھی نےاقوام متحدہ میں پاکستانی خواتین کیلئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان بنانے کی جدوجہد میں خواتین نے مردوں کے شانہ بشانہ جو جدوجہد کی ان کی دوسری کوئی مثال پیش کرنا مشکل ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کیلئے پاکستانی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سسٹم اور پاکستان کی ترقی کیلئے خواتین رہنمائوں کو اپنا حصہ ڈالنے میں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔برازیل اینڈ ٹائٹل کی جانب سے ایک تقریب ’’وومن اینڈ اوریجنز آف دی یو این -اے سدرن لیگیسی ‘‘میں کو اسپانسر کے طور پر خطاب کیا ،ملیحہ لودھی نے کہا کہ یہ ایسی خواتین کی میراث ہے کہ خطے اور دنیا بھر میں اس سے آئندہ نسل متاثر ہوئی ہے۔
تازہ ترین