• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوئٹے مالا کےسابق آرمی چیف کو ریپ کے جرم میں سزا

گوئٹے مالا کےسابق آرمی چیف کو ریپ کے جرم میں سزا

گوئٹے مالا میں سابق آرمی چیف سمیت تین افسران کو زیادتی اور اغوا کے الزام میں 58 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔

گوئٹے مالا میں 1981ء میں خانہ جنگی کے دوران ریپ، تشدد اور اغواء کے الزام میں سابق آرمی چیف بینی ڈکٹولوکاس اور دیگر سابق 2 افسروں کو 58 برس قید کا حکم سنایا دیاگیا جبکہ ایک سابق فوجی افسر کو 33 برس قید ہوئی۔

گوئٹے مالا کےسابق آرمی چیف کو ریپ کے جرم میں سزا

ان افسران کو جنوری 2016ء میں گرفتار کیا گیا تھا سابق آرمی چیف لوکاس فوجی ہسپتال میں داخل ہیں اور عدالت کافیصلہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنا۔

گوئٹے مالا کےسابق آرمی چیف کو ریپ کے جرم میں سزا

بینی ڈکٹولوکاس پر 1981 کی خانہ جنگی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی اور اسکے گیارہ سالہ بھائی کو اغوا کرنے کا الزام تھا جو تاحال لاپتہ ہے ۔

گوئٹے مالا کےسابق آرمی چیف کو ریپ کے جرم میں سزا

عدالت میں فیصلہ سامنے آنے کےبعد متاثرہ خاتون آبدیدہ ہوگئیں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔

گوئٹے مالا کےسابق آرمی چیف کو ریپ کے جرم میں سزا

اعدادوشمار کے مطابق طویل عرصے جاری رہنےوالی خانہ جنگی میں دولاکھ کے قریب افراد ہلاک یا لاپتہ ہوگئےتھے ۔

تازہ ترین