• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ کا دورہ

شہباز شریف کا حویلی بہادر شاہ پاور پراجیکٹ کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جھنگ میں چین کے تعاون سے بننے والے 1260 میگاواٹ پاور پلانٹ کا دورہ کیا، پاور پلانٹ کا پہلا مرحلہ دسمبر میں مکمل ہوجائیگا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کا گیس کاسب سے بڑا میگاپراجیکٹ ہے، 4 منصوبوں میں یہ سب سےبڑااورتیزی سےبننےوالامنصوبہ ہے، پنجاب سے نیشنل گرڈ میں 5000 میگا واٹ کا اضافہ ہوا ۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب پوری قوم کو بتائے، سپریم کورٹ شاباش دے کہ ان منصوبوں میں کام کرنے والوں نے کتنی ایمانداری سے ان تمام منصوبوں میں 160 ارب روپوں کی بچت کی، عمران خان نے کہا تھا کہ 5 سال میں خیبرپختونخوابجلی میں خود کفیل ہوگا،کے پی کے نے پانچ سال میں مائنس 6 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔

حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ گیس سے بجلی پیدا کرنے والا چوتھا منصوبہ ہے، حکومت پنجاب کا گیس سے بجلی پیدا کرنے کا یہ دوسرا منصوبہ ہے جبکہ دو پراجیکٹس وفاقی حکومت کے زیر انتظام چل رہے ہیں۔

حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ 26 ماہ کی قلیل مدت میں80 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا، پلانٹ کی تکمیل سے 1260 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، پلانٹ کا سنگ بنیاد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 9 دسمبر کو رکھا تھا۔

رواں سال دسمبر میں پلانٹ کےپہلےمرحلے سے 810 میگاواٹ بجلی حاصل ہونا شروع ہوجائے گی، تین پاور پروجیکٹ سے مجموعی طور پر تقریباً 3500 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت کے ان بے مثال اقدامات سے 5 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے اور منصوبوں کی شفافیت سے عوام کے 160 بلین روپے کی بچت کی گئی ہے۔

تازہ ترین