• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسٹیٹ بینک نے مونیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک نے مونیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود اعشاریہ 50 بیسس پوائنٹس اضافہ کرتے ہوئے 6.50 فیصد کر دی۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے اعلان شدہ مانیٹری پالیسی کے مطابق ایکسپورٹ میں اضافے کے باوجود بیلنس آف پےمنٹ میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ بڑھتی ہوئی تیل قیمتیں ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق نان فوڈ نان انرجی انفلیشن 6.4 فیصد جبکہ غذائی مہنگائی 1.8 فیصد بڑھی ہے تاہم ہیڈلائن انفلیشن 6 فیصدکی سطح تک ہی محدود رہے گا۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی خسارہ 4.1 فیصد سے بڑھ کر کے 5.5 فیصد ہو چکا ہے ، ان دو خساروں اور بڑھتی ہوئی طلب کے تناظر میں ملک کی میکرو اکنامک صورتحال کا قلیل مدتی استحکام پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

مرکزی بینک نے اگلے مالی سال کیلئے 6.2 فیصد شرح نمو رکھنے کے ہدف کو بلند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسکے لیے بیرونی کھاتوں پر مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنا ہو گا ۔

تازہ ترین