• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کو کسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، اس کو بچانے کیلئے ہم لوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔

کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ صاف شفاف انتخابات ہوںگے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کے دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جو کچھ ہوا انتہائی افسوس ناک ہے، تاہم جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے نعیم الحق کو ان کے اس عمل پر شاباشی دی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ جب تک سندھ کے غیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ کسی صورت تقسیم نہیں ہوگا۔

تازہ ترین