• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے ملک میں چائلڈ ریپ کے خلاف آواز اٹھادی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر نے اپنے ملک میں میڈیا پر’چائلڈ ریپ‘ کے کیخلاف آواز اٹھادی ہے، اپنے ایک مضمون میں انہوں نے لکھا ہے کہ یوں لگتا ہے جیسے ایک دن ایسا آئے گا جب ہمیں یہ سننے کو ملے گا کہ ہمارے بچے یہ پڑھ رہے ہوں گے، اے فور ابیوز، بی فور بروٹیلیٹی اور سی فور کروٹلی، یعنی (زیادتی، درندگی، سفاکیت)۔ ہمیں اپنے طو ر طریقے بدلنا ہوں گے ، ہمیں انڈیا میں اپنے کرکٹ اسٹیڈیمز کو بھرنے کے لئے مختصر لباس کی لڑکیوں کی ضرورت نہیں ہے، عورت کو اوبجیکٹ بنادیا گیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ لفظ ’ریپ‘ بھارتی فلم انصاف کا ترازو میں سنا تھا۔ یہ فلم 1980 میں میری پیدائش سے ایک برس قبل ریلیز کی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے یاد نہیں کہ میں نے ایسا انڈین ٹی وی یا پھر ایک ویڈیو میں دیکھا تھا۔ لیکن مجھے وہ فلم اب بھی یاد ہے جس میں ریپ کی دو متاثرہ خواتین کا دکھ، ریپ کرنے والے کا قتل اور ہمارے سماجی سسٹم کی خرابی دکھائی گئی تھی۔ بطور نوجوان میں فلم میں اس ریپ کرنے والے رامیش کے قتل سے بہت مطمئن تھا۔ اس وقت میری عمر 14 برس تھی۔
تازہ ترین